اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران زیادتی کے 13 کیس رپورٹ ہوئے، جن میں سے 8 بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کرنے والا ایک ہی شخص ہے،زینب قتل کیس کی فورنزک رپورٹ میں سنسنی خیز انکشافات

datetime 14  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قصور(مانیٹرنگ ڈیسک) زینب قتل کیس میں فورنزک ٹیم نے علاقے کے تمام مردوں کے ڈی این اے کے نمونے حاصل کرنے شروع کردئیے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق زینب قتل کیس میں تاحال کوئی پیش رفت نہ ہوسکی ٗتفتیشی ٹیموں نے زینب کے گھر اور لاش ملنے کی جگہ کے

قریب لگے تمام سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیجز حاصل کرلی ہیں، ملزم کی گرفتاری کو یقینی بنانے کے لیے تفتیش کا دائرہ کار وسیع کردیا گیا ہے اور فورنزک ٹیم ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے علاقے کے تمام مردوں کے نمونے حاصل کرنے میں مصروف ہے۔ ڈی جی فورنزک ڈاکٹر محمد اشرف طاہر کے ہمراہ 4 فرانزک ماہرین اور 6 انٹیلی جنس افسران موجود ہیں ٗ جے آئی ٹی کا روزانہ کی بنیاد پر قصور میں اجلاس ہورہے ہیںٗ تحقیقاتی ٹیموں کو تفتیش میں تیزی لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔دوسری جانب زینب قتل کیس کی فورنزک رپورٹ میں سنسنی خیز انکشافات ہوئے ہیں، رپورٹ میں کہا گیا ہے قصور میں گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران زیادتی کے 13 کیس رپورٹ ہوئے، جن میں سے 8 بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کرنے والا ایک ہی شخص ہے ٗدیگر واقعات میں 3 مختلف افراد ملوث ہیں جب کہ 2 واقعات میں ملزموں کے سیمپل ہی نہیں مل سکے۔زیادتی کا شکار ہونے والی تمام بچیوں کی عمریں 5 سے 7 سال کے درمیان تھیں، زینب بھی سیریل کلنگ کا شکار ہوئی، پولیس نے ڈیڑھ سال میں 96 افراد کے ٹیسٹ کروائے، تاہم کوئی ملزم گرفتار نہیں کیا جاسکا۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…