اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

قاتل نے لاش سڑک پر پھینکی تھی سڑک سے اُٹھاکر کوڑ ے کے ڈھیر پر کس نے پھینکا؟زینب قتل کیس میں اب تک کا سب سے افسوسناک انکشاف‎

datetime 13  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)زینب قتل کیس میں جہاں پولیس کی نالائقی اور نا اہلی سامنے آئی وہیں اب پولیس کی بے حسی اور زینب کی لاش کیساتھ انسانیت سوز سلوک کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ زینب کی لاش کچرے کے ڈھیر میں خود پولیس نے پھینکی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک خفیہ ادارے کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ قتل کے بعد درندہ صف شخص نے زینب کیلاش تھانہ صدر قصور کی حدود میں واقع سڑک

کنارے پھینکی تھی، ننھی بچی کے اغوا کا شور مچنے پر تھانہ صدر قصور کے اہلکاروں نے زینب کیلاش اٹھا کر تھانہ اے ڈویژن کی حدود میں واقع کچرے کے ڈھیر میں پھینک کر اپنی جان چھڑانے کی کوشش کی۔ انکشاف ہوا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے اپنی اس تمام کارروائی کا ثبوت مٹانے کیلئے پیروالا چوک میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج بھی ضائع کر دی جبکہ دو کیمروں کی فوٹیج ضائع ہونے سے بچ گئی جسے حساس اداروں نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ دوسری جانب نجی ٹی وی نیو نیوز کے پروگرام ’’پکار‘‘میں اینکر نے جب زینب کو ڈھونڈنے والے ایک لڑکے سے سوال کیا تو اس نے بھی اسی طرح کے شکوک و شبہات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اس جگہ کا چپہ چپہ چھان مارا مگر ہمیں وہاں زینب کی لاش نظر نہیں آئی ، یہ لاش وہاں بعد میں پھینکی گئی ہے اور اس نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ جب ہم وہاں ڈھونڈ کر گئے تو اس کے کچھ دیر بعد لاش وہاں کہاں سے آگئی۔واضح رہے کہ زینب کی لاش آج سے تین روز قبل کچرے کے ڈھیر سے ملی تھی اور اس وقت بھی اس وقت کے ڈی پی او نے لاش ملنے پر زینب کے چچا سے ڈھونڈنے والے کانسٹیبل کو 10ہزار انعام دینے کا مطالبہ کیا تھا۔ پولیس روئیے کے خلاف قصور شہر میں مظاہرے اور پرتشدد احتجاج بھی ہو چکا ہے۔ زینب قتل کیس میں جہاں پولیس کی نالائقی اور نا اہلی سامنے آئی وہیں اب پولیس کی بے حسی اور زینب کی لاش کیساتھ انسانیت سوز سلوک کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…