بدھ‬‮ ، 17 ستمبر‬‮ 2025 

زیادتی کاشکار12 لڑکیوں میں شامل واحد زندہ بچ جانے والی معصوم بچی کائنات بتول اب کس حال میں ہے؟اس کے ساتھ جنسی یا جسمانی تشدد ہوا تھا کہ نہیں؟ ڈاکٹروں کی ٹیم کا حیرت انگیزموقف سامنے آگیا

datetime 12  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) چلڈرن ہسپتال لاہور کے ڈِین پروفیسر مسعود صاد ق نے کہا ہے کہ چھ سالہ کائنات بتول کو وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت کے مطابق علاج معالجہ کی بہترین سہولیات مفت فراہم کی جا رہی ہیں۔اُنہوں نے مزید کہا کہ چھ سالہ کائنات بتول کو گذشتہ روزچسٹ انفیکشن کی شکایت پر دوبارہ چلڈرن ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔ ڈاکٹر مسعود صادق کا کہنا تھا کہ چھ سالہ کائنات کو گذشتہ سال نومبر میں تشویشناک حالت میں

داخل کرایا گیا تھا جس کے دوران مریض بچی 5 دن وینٹی لیٹر پر رہی اور تقریباً ایک ماہ تک انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج رہنے کے بعد2 جنوری 2018 ء کو ہسپتال سے ڈسچارج ہوئی۔ ڈِین چلڈرن ہسپتال نے مزید بتایا کہ سینئر ڈاکٹرز کی میڈیکل ٹیم نے بچی کا معائنہ کیا اور اُنہیں جنسی یا جسمانی تشدد کے کوئی شواہد نہیں ملے۔ اُنہوں نے بتایا کہ کائنات بتول کا ایم آر آئی ٹیسٹ کیا گیا جس میں ANOXIC BRAIN DAMAGEکی تصدیق ہوئی ہے۔پروفیسر مسعود صادق نے مزید کہا کہ چھ سالہ مریضہ کی حالت قدرے بہتر ہے تاہم اُسے ابھی مزید علاج کی ضرورت ہے اور بچی ابھی بول نہیں سکتی۔ اُنہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں کی ایک ٹیم چھ سالہ کائنات بتول کا علاج معالجہ اور نگہداشت کر رہی ہے ۔ اِس ٹیم میں فیزوتھراپی ، سپیچ تھراپی، نرسنگ کیئر اور پیڈزسرجری ، نیروسرجری اور نیرولوجی کے سپیشلسٹ ڈاکٹرز شامل ہیں۔واضح رہے کہ زخموں سے چور کائنات بتول ان 12 لڑکیوں میں شامل ہے، جنہیں گزشتہ چند دنوں میں اغوا کیا گیا، کائنات کی جان تو بچ گئی لیکن وہ صدمے کی وجہ سے حالت قومہ سے باہر نہ آسکی۔کائنات بتول ان 12 لڑکیوں میں شامل ہے، جنہیں اغوا کیا گیا، کائنات کی جان تو بچ گئی لیکن وہ صدمے کی وجہ سے حالت قومہ سے باہر نہ آسکی۔ کائنات بتول 10 نومبر کو اغوا ہوئی، 13 نومبر کو کچرے سے مل گئی۔ صدمہ اتنا شدید ہے کہ 6 سالہ کائنات کو چپ لگ گئی ہے۔ وہ نہ بول سکتی ہے،

نا کھا پی سکتی ہے اور نہ ہی کسی کو پہچان سکتی ہے۔کائنات بتول کے والدین اتنے غریب ہیں کہ وہ اپنی بچی کا اعلاج بھی نہیں کرا سکتے۔ حادثے کے بعد کائنات کا لاہور چلڈرن ہسپتال میں بھی اعلاج کیا گیا لیکن اب اس کو دوبارہ قصور کے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں اعلاج کے لیے لایا گیا۔ قومہ میں گئی بچی کے والدین کو ڈاکٹروں نے جواب دیدیا ہے۔ اب کائنات بتول کا اعلاج یا تو بہت اچھے ہسپتال میں ہو سکتا ہے یا اس کو مکمل صحت یابی کیلئے باہر کے ملک بھیجا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…