جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

زینب کے والدکے اعتراضات پر پنجاب حکومت نے بالاخر ہار مان لی،بڑا فیصلہ تبدیل،احتجاج کرنیوالوں کے ساتھ سیکورٹی اداروں کی برداشت ختم

datetime 12  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قصور(مانیٹرنگ ڈیسک) قصور میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والی زینب کے واقع پر چوتھے روز حالات نارمل ہو گئے نظام زندگی بحال ہو گیا ،شہر بھر میں پولیس اور رینجر کا گشت جاری ،زینب کے گھر شخصیات کی آمد کا سلسلہ جاری ،جے آئی ٹی کے سربراہ کو تبدیل کر دیا گیا،سرکاری عمارتوں کی سکیورٹی رینجر نے سنبھال لی تفصیلات کے مطابق قصور میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والی زینب کے واقع پر چوتھے روز حالات نارمل ہو گئے

نظام زندگی بحال ہو گیا اور تین روز تک قصور میں کشیدہ صورت حال کے بعد صورت معمول پر آگئی رات کورینجر تعینات ہونے کے بعد شہر بھر میں رینجر اور پولیس کا گشت جاری رہا چوتھے روز پولیس اور رینجر کی بھاری نفری نے شہر میں فلیگ مارچ بھی کیا گیا،جبکہ شہر بھر میں کشیدگی کو پیش نظر رکھتے ہو ئے شہر بھر شٹر ڈاؤن چوتھے کچھ مظاہرین ٹولیو ں کی شکل میں فیروز پور روڈ پر احتجاج کیلئے آئے جن کو پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج کرکے بھگا دیا گیا اور کہیں بھی 6سے زائد افراد کو اکٹھا کھڑے نہیں ہونے دیا گیا اس کے علاوہ تمام سرکاری عمارتوں کی رینجر نے سکیورٹی سنبھالی ،ڈی ایچ کیو ہسپتال قصور کی سروسز بھی بحال ہوگئی اس کے علاوہ کمشنر لاہور ڈویژن عبداللہ خاں سنبل کی زیر صدارت ڈی پی او آفس میں ضلع قصور میں موجودہ کشیدہ صورتحال کے پیش نظر ضلع قصور کی امن کمیٹی کے ممبران اور تاجر تنظیموں کیساتھ اجلاس منعقد ہوا, جس میں بریگیڈئیر عاصم کمانڈر رینجر, آر پی او شیخوپورہ ریجن ذوالفقار حمید, ڈی پی او قصور زاہد نواز مروت نے شرکت کی, اجلاس میں ضلع قصور میں موجودہ امن و امان کی صوتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا, اجلاس میں امن کمیٹی کے ممبران اور تاجر تنظیموں کے عہدیداران نے امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کی یقین دہانی کرائی اور اسکے ساتھ ساتھ معصوم مقتولہ زینب بی بی کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔jitسمیت

آئی جی پنجاب کیپٹن (ر)عارف نواز اور پنجاب کے تمام اعلیٰ افسران قصور میں موجود ہیں قصور وفاقی وزیر عثمان ابراہیم کووزیر اعلیٰ پنجاب نے بذریعہ ہیلی کاپٹر پر بھیجا جو ڈسٹرکٹ پبلک سکول قصور میں وفاقی وزیر کو اتار کر واپس چلا گیا جو کہ انصاری برادری سے تعلق رکھتے ہیں اور انصاری برادری پر اثرورسوخ رکھتے ہیں اور انتظامیہ اور متاثرہ خاندان کے درمیان صلح کیلئے اپنا رول ادا کریں گے، سابقہ چیف جسٹس افتخار چوہدری نے زینب کے گھر پہنچ کر والدین سے تعزیت کرنے بعد میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے کہاکہ زینب کو حکمران ہر صورت انصاف دیں اور سنجیدہ ہوکر اس کیس کو حل کریں

اس کے ذمہ دار اقتدار میں بیٹھے ہو ئے لوگ ہیں ،ڈی سی آفس میں پر یس کانفرنس کے دوران وزیر تعلیم رانا مشہو د نے کہا کہ زینب کو انصاف جلد فراہم کیا جائے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف ذاتی طور پر اس کیس کی خود نگرانی کررہے ہیں کچھ مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا ہے اور بہت جلد برک تھرو ہو گا ،پر یس کانفرنس کے دوران صوبائی وزیر صحت عمران نذیر نے کہا کہ زینب کے ملزمان کو گرفتار کرکے انصاف فراہم کیا جائے گا ملزم کو پکڑکر کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا ،

جبکہ زیادتی کے بعد قتل کی جانے والی زینب کے والد کے اعتراض کے بعد جے آئی ٹی کے سربراہ ایڈیشنل آئی جی ابوبکر خدا بخش کو تبدیل کرکے آر پی او ملتان محمد ادریس کو مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کا نیا سربراہ مقرر کیا گیا ہے ، اور ایس پی انویسٹی گیشن کے آفس میں جے آئی ٹی اپنا کام جاری رکھے ہو ئے ہے ۔ جبکہ مظاہرین کا گزشتہ روز ایم این اے ،ایم پی اے کے ڈھیروں پر مظاہرین کے حملے کی وجہ سے ایم این اے ،ایم پی اے کے ڈھیروں اور گھروں پو لیس اور رینجر کی نفری تعینات کی گئی ہے ۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…