منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

پنجاب حکومت ہل کر رہ گئی، زینب کی تدفین کے تیسرےروز بھی قصور کے حالات بدستور کشیدہ، لوگ سڑکوں پر جمع ،تعلیمی اداروں کے طلبہ بھی میدان میں آگئے، ایسا کام شروع کر دیا کہ پنجاب بھر کی پولیس بلا لی گئی

datetime 12  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)7سالہ ننھی زینب کے قتل کے بعد قصور کی صورتحال دن بدن خراب ہونے لگی، تدفین کے دن سے لیکر آج تیسرے روز بھی شہر کے حالات بدستور کشیدہ، صبح سویرے ہی لوگ سڑکوں پر احتجاج کیلئے جمع ہونا شروع ہو گئے، مختلف تعلیمی اداروں کے

طلبہ نے سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کرنا شروع کر دیں، پولیس کی بھاری نفری ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال قصور پہنچ گئی، پوزیشنیں سنبھال لیں۔ تفصیلات کے مطابق 7سالہ ننھی زینب کے قتل کے بعد قصور کی صورتحال دن بدن خراب ہوتی جا رہی ہے اور زینب کی تدفین کے روز سے لیکر آج تیسرے روز بھی شہر کے حالات بدستور کشیدہ ہیں۔ آج صبح سویرے ہی شہر کے لوگ سڑکوں پر احتجاج کیلئے جمع ہونا شروع ہو گئے ہیں اور تازہ آمدہ اطلاعات کے مطابق مختلف تعلیمی اداروں کے طلبہ نے بھی سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کرنا شروع کر دی ہیں جبکہ دوسری جانب پولیس کی بھاری نفری ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال قصور پہنچ گئی ہے جہاں اہلکاروں نے پوزیشنیں سنبھال لی ہیں۔ خیال رہے کہ کل قصور میں ننھی زینب کے قتل کے خلاف پولیس اور حکومت کے خلاف پرتشدد احتجاج میں مشتعل مظاہرین نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں توڑ پھوڑ کی جس کے باعث ڈاکٹروں اور طبی عملے کو ہسپتال سے جانا پڑا جبکہ مریضوں کو بھی ایمبولینسوں کے ذریعے دوسرے مقامات پر منتقل کیا گیا تھا۔ مشتعل مظاہرین نے ن لیگ کے ایم پی اے نعیم صفدر کے ڈیرے پر بھی دھاوا بول کر وہاں پڑی کرسیوں کو آگ لگا دی تھی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…