جمعہ‬‮ ، 12 ستمبر‬‮ 2025 

آخر کار عمران خان نے بشریٰ بی بی کے معاملات سے پردہ اٹھا ہی دیا، شریف خاندان کے متعلق ایسی کیا بات جانتے ہیں کہ وہ عوام کو منہ نہ دکھا سکیں گے

datetime 11  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی ہمیشہ پردہ کرتی ہیں ٗ ملاقات پردہ میں ہوتی تھی ٗ شادی کی پیشکش کر نا میرا ذاتی معاملہ ہے ٗ مجھے بلیک میل کرنے کیلئے پروپیگنڈہ کیا گیا ٗ بات آگے بڑھتی تو سب کو بتاتا ٗشریف فیملی سے متعلق اتنا علم ہے بتاؤں تو عوام کو منہ نہ دکھا سکیں ٗتنقید کرنے والوں کو معرفت کے بارے میں کچھ پتہ نہیں، جمہوری آدمی ہوں اور اپنے فیصلے خود کرتا ہوں۔

جمعرات کو نجی ٹی وی کے پروگرام میں اپنی ممکنہ شادی کے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ بشری بی بی ہمیشہ پردہ کرتی ہیں، شادی کی پیشکش کرنا میرا ذاتی معاملہ ہے، آج تک ان سے جب ملا انہوں نے مکمل پردہ کیا ہوا ہوتا تھا۔عمران خان نے کہا کہ میرے خاندان کو شادی کی پیشکش کا نہیں پتا تھا ٗ بشری بی بی کی فیملی کو نقصان پہنچایا گیا ٗاگر بات آگے بڑھتی تو میں سب کو بتاتا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے بلیک میل کرنے کیلئے پروپیگنڈا کیا گیا، بشری بی بی کی طلاق ہونے پر ان کو شادی کی پیشکش کی ٗشادی کی پیشکش کرنا میرا ذاتی معاملہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ شریف فیملی سے متعلق اتنا علم ہے ٗ بتاؤں تو وہ عوام کو منہ نہ دکھا سکیں۔چیئرمین پی ٹی آئی نے بتایا کہ میرے خاندان کو شادی کی پیشکش کا نہیں پتا تھا ٗاگر بات آگے بڑھتی تو میں سب کو بتاتا ٗبشری بی بی سے 2 سال پہلے ملاقات ہوئی، مگر 30 سال پہلے میرا روحانی سفر شروع ہو چکا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ صوفی ازم پڑھنے سے میرا ایمان اور مضبوط ہوا، پہلے میاں بشیر میری رہنمائی کرتے رہے، کہا گیا کہ میں تمام فیصلے روحانی پیر سے پوچھ کر کرتا ہوں، تنقید کرنے والوں کو معرفت کے بارے میں کچھ پتہ نہیں، جمہوری آدمی ہوں اور اپنے فیصلے خود کرتا ہوں، معرفت یا بشری بی بی کا میری سیاسی زندگی اور دیگر روزمرہ فیصلوں سے قطعا کوئی تعلق نہیں، میں ان سے صرف روحانی امور میں مدد لیتا ہوں، ابن عربی اور مولانا روم کو سمجھنے میں ان سے مدد لیتا ہوں،

میرے بارے میں بشری بی بی سے پوچھ کر لاہور والا گھر گروانے کی یا پہاڑوں پر جانے کی باتیں چلائیں، وہ یکسر غلط اور بے بنیاد ہیں۔انہوں نے بتایا کہ زمانہ طالبعلمی میں انہوں نے انگلینڈ میں ایک سٹور پر تیف ہفتے کیلئے ملازمت کی مگر سٹور والوں نے انہیں 10 روز بعد ہی نکال دیا تھا۔ایک سوال پر عمران خان نے کہا کہ انہوں نے آج تک بشری بی بی کا چہرہ نہیں تھا، وہ پردہ کرتی ہیں اور ان کی فیملی قدامت پسند ہے۔عمران خان نے کہا کہ میری عمر65 سال ہے اور صرف 10 سال کی شادی شدہ زندگی گزاری، چاہتا ہوں بقیہ زندگی پرسکون اور خوش گزاروں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…