اسلام آباد(ن آن لائن) وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ کلبھوشن یادیو کی رحم کی اپیل پرملکی مفادات اورسیکورٹی کومدنظررکھ کرفیصلہ کرسکتے ہیں، انسانی ہمدردی کی بنیاد پربھارتی جاسوس کلبھوشن کی والدہ اور اہلیہ کو انسانی بنیادوں پر ملاقات کی اجازت دی،بھارت ہماری جگہ ہوتا تو وہ ہمیں یہ رعایت بھی نہ دیتا،نہیں چاہتے کہ ملاقات کے معاملے میں ہمارے کیس میں کوئی کمزوری آئے،کلبھوشن کے معاملے میں صرف رحم کو
رحم سمجھ کرفیصلہ نہیں کرسکتے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا کہ رحم کی بنیاد پر نہیں ملکی سفارتی مفادات کو سامنے رکھ کرفیصلہ کر سکتے ہیں ، بھارتی جاسوس کلبھوشن کوبیوی اور والدہ سے ملاقات کی اجازت صرف انسانی ہمدردی کی بنیاد پردی،اگربھارت ہماری جگہ ہوتا تو وہ ہمیں یہ رعایت نہیں دیتا،نہیں چاہتے کہ ملاقات کے معاملے میں ہمارے کیس میں کوئی کمزوری آئے۔انہوں نے کہا کہعالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن کا کیس چل رہا ہے ہمیں ملاقات کرانیکا مشورہ بھی دیاگیا،بھارت کو کلبھوشن تک قونصلررسائی بھی دی جائے گی،کلبھوشن کی رحم کی اپیل اپنے مفادات ،سیکیورٹی کومدنظررکھ کرفیصلہ کرسکتے ہیں، نہیں چاہتے کہ ملاقات کے معاملے میں ہمارے کیس میں کوئی کمزوری آئے۔خواجہ آصف کہتے ہیں کہ ہم چاہتے ہیں کہ افغان مہاجرین کی باعزت واپسی ہو ، ہمیں بتایا گیاکہ مہاجرین کی واپسی کیلیے افغانستان کے حالات مناسب نہیں ہیں، حالات کی بہتری کے بعد افغان مہاجرین کو واپس بھجوایا جائے گا۔دریں اثناء بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی والدہ اور اہلیہ آج بروز پیر اسلام آباد پہنچیں گی جہاں وہ کلبھوشن یادیو سے ملاقات کریں گی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی جاسوس کلبھوشن یادو کی والدہ اور بیوی کو اتوار کے روز پاکستان آنے کے لیے فلائٹ کلیئرنس نہیں مل سکیں، جس کے باعث وہ پاکستان نہیں آسکیں اب وہ شیڈول کے مطابق آج (بروز پیر) اسلام آباد پہنچیں گی جہاں وہ کلبھوشن سے ملاقات کریں گیں۔ ملاقات اسلام آباد میں بھارتی سفارتخانے میں متوقع ہے۔