پیر‬‮ ، 11 اگست‬‮ 2025 

کوئی پارٹی عہدیدار انتخاب نہیں لڑے گا،تحریک انصاف کے اہم رہنما کے زیر قیادت نئی پارٹی نے ایسے منشور کا اعلان کردیا کہ کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ ہوگا

datetime 23  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) عام لوگ اتحاد پارٹی کے سر براہ جسٹس (ر) وجیہہ الدین نے اپنی جماعت کا منشور جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری سیاست کا مقصد عوام کی خدمت،خدمت اور خدمت ہے ،ہم اپنی جماعت کے نام کی طرح عام لوگوں کو ہی آگے لاکر حقیقی تبدیلی لا کر دکھائیں گے ،جماعت کا کوئی عہدیدار انتخابات میں حصہ نہیں لے گا اورامیدواروں کو حلقے کے سروے کے بعد ٹکٹ جاری کیا جائے گا ،پالیسی میکرز صرف پالیسی ہی مرتب کریں گے،

اگر عوام نے موقع دیا تو ہم کسی کسان سے زیادتی نہیں ہونے دیں اس کے لئے زرعی اصلاحات لائیں گے ،معاشی پالیساں بنائیں گے ،ٹرانسپورٹ اور صحت و تعلیم میں اس طرح کے کام کریں گے کہ اس میں امیر اور غریب کو ایک صف میں کھڑا کردیں گے ۔گزشتہ روز پارٹی کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت بہت سی اہم سیاسی شخصیات ہماری پارٹی میں شامل ہونے کے لئے ہم سے رابطے کررہی ہیں اور بہت سے لوگ مجھ سے ملاقاتیں بھی کر چکے ہیں ۔آئندہ لاہور کے دورے میں یہ شخصیات باقاعدہ ہماری پارٹی میں شمولیت کااعلان کریں گی ۔نئے لوگوں کی شمولیت کے حوالے سے ایک کمیٹی بنادی ہے جس میں اسامہ رانا ،واصف رؤف،بریگیڈئیر (ر) وسیم،بریگیڈئیر (ر)احمد عباس جنجوعہ،ندیم بٹ ،احتشام باجوہ ،خواجہ سلیم ، احمد محمود کھوکھر،رانا اللہ دتہ اور پارٹی کے سیکرٹری جنرل اظہر جمیل شامل ہیں ان کی منظوری کے بعد ہی نئے لوگوں کو پارٹی میں شامل کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے صاف اور شفاف کردار کے حامل لوگوں کو پارٹی میں لانا ہے ۔ہمارا مقصد عوام کی خدمت ہے اور یہ خدمت ہم عوام کے عام لوگوں کو اپنی پارٹی کا پلیٹ فارم مہیا کرکے ان سے ہی کروائیں گے ۔ہم ایسی فلاحی ریاست بنائیں گے کہ جس میں امیر اور غریب دونوں کو برابر کے حقوق حاصل ہوں گے ۔ہم ایسی پالیساں بنائیں گے کہ جن لوگوں نے کسی بھی وجہ سے اپنا سرمایہ باہر کے ممالک میں رکھا ہوا ہے وہ پاکستان لانے پر مجبور ہو جائیں گے بلکہ یہاں پر سرمایہ کاری کریں گے اور اس طرح سے روز گار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



سوئس سسٹم


سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…