اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حکمران جماعت مسلم لیگ (ن)کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نثار جٹ نے ختم نبوتؐ قانون میں تبدیلی پر احتجاجاً استعفیٰ دے دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ ن کے این اے 81فیصل آبادسے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹرنثار احمد جٹ نے بطور رکن قومی اسمبلی سپیکرسردار ایاز صادق کو اپنا استعفیٰ بھیج
دیا ہے۔نثار جٹ نے ختم نبوتؐ قانون میں تبدیلی پر احتجاجاً استعفیٰ دیا ہے۔ممبر قومی اسمبلی نثارجٹ کا کہناہے کہ سپیکر قومی اسمبلی کو دو ہفتے قبل استعفیٰ بھجوا دیا تھا لیکن تاحال ان کو سپیکر آفس کی جانب سے استعفے کی تصدیق کیلئے نہیں بلایا گیا۔جب بھی انہیں بلایا گیا وہ سپیکر آفس پہنچ کی اس کی تصدیق کردیں گے۔