پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

اشتہار میں نوازشریف کیساتھ نظر آنیوالی یہ بزرگ لیگی کارکن اماں پٹھانی جب اپنے قائد سے ملنے رائیونڈ پہنچیں تو ان کیساتھ ایسا سلوک کیا گیا کہ آپکو بھی یقین نہیں آئیگا

datetime 23  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)صوبائی دارالحکومت  لاہور کی رہائشی بزرگ خاتون سابق نااہل وزیراعظم میاں نوازشریف سے ملنے جاتی امرا پہنچ گئی لیکن کئی گھنٹوں انتظار کے بعد بھی انہیں نواز شریف سے  ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔میڈیا رپورٹس  کے مطابق لاہور کے علاقہ مغلپورہ کی رہائشی بزرگ لیگی خاتون ورکر اماں پٹھانی سابق وزیر

اعظم نوازشریف سے ملنے ان کی رہائشگاہ جاتی امرا پہنچیں تو سیکیورٹی اہلکاروں نے اندر جانے سے روک دیا اور اجازت لینے کا کہا لیکن 4 گھنٹے طویل انتظار کے بعد بھی اجازت نہ ملی۔اماں پٹھانی نے شکوہ کیا کہ میں نے  40 سال مسلم لیگ (ن) کو دیے، مگر آج لیڈر ہی ملنے کو تیار نہیں ہے۔ اماں پٹھانی نے کہا کہ گلی گلی اور گھر گھر جا کر ووٹ مانگنے والے لیڈر جب کارکنوں سے ہی نہیں ملتے تو عوام کی مشکلات کیسے دور کریں گے؟پارٹی سے 40 سالہ رفاقت کا کوئی صلہ نہ ملنے کا شکوہ کرتے ہوئے اماں پٹھانی مایوس لوٹ گئیں۔واضح رہے کہ کسی بھی ممکنہ خطرےکے پیش نظر جاتی امرا کی سکیورٹی انتہائی سخت ہے اور کسی کو بھی قریب بھی پھٹکنے کی اجازت نہیں ہے۔

موضوعات:



کالم



دوسرے درویش کا قصہ


دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…