منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

کراچی میں پولیس موبائل پر بم حملہ، 3ملزم گرفتار،تعلق کس سیاسی جماعت سے نکلا، تحقیقات کے دوران سنسنی خیز انکشاف

datetime 22  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آن لائن)نیو کراچی میں موٹر سائیکل سوار ملزمان نے پولیس موبائل پر اندھا دھند فائرنگ کر کے دستی بم سے حملہ بھی کیا تاہم خوش قسمتی سے وہ پھٹ نہیں سکا۔ایس ایچ او نیو کراچی ایاز بروہی نے بتایا کہ انھیں خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ موٹر سائیکل سوار ملزمان دہشتگردی کی واردات کے لیے نکلے ہیں۔اس دوران نیو کراچی سیکٹر الیون جے کے قریب موٹر سائیکل پر سوار 3 مشتبہ افراد کو پولیس نے رکنے کا اشارہ دیا تو انھوں

نے فائرنگ شروع کر دی اور موبائل پر دستی بم بھی پھینکا جو خوش قسمتی سے پھٹ نہیں سکا تاہم فائرنگ کے نتیجے میں پولیس موبائل نمبر SPC۔471کی ونڈ اسکرین ٹوٹ گئی تاہم پولیس نے تعاقب اور جوابی فائرنگ کے بعد تینوں ملزمان فرحان دانش، کاشف جیلانی اور ذیشان خان کو گرفتار کر کے 3 دستی بم، ایک ٹی ٹی پستول اور موٹر سائیکل برآمد کرلی۔ایس ایچ او ایاز بروہی نے بتایا کہ فرحان دانش اور کاشف جیلانی کا تعلق ایم کیو ایم (لندن) سے ہے اور وہ نیو کراچی سیکٹر الیون ڈی کے رہائشی ہیں جبکہ ملزم ذیشان کٹی پہاڑی کا رہائشی ہے۔دوسری جانب خواجہ اجمیر نگری پولیس نے 3 ملزمان کامران ، عبدالشکور اور نعمان کو گرفتار کر کے ٹی ٹی پستول، گولیاں، چرس اور تیموریہ کے علاقے سے چوری کی جانے والی موٹر سائیکل برآمد کرلی۔ادھر کلری پولیس نے طلب حسین اور اسد اللہ سمیت 3 ملزمان ، سمن آباد پولیس نے ایک ملزم ساجد خان عرف ٹربو ، سپر مارکیٹ پولیس نے نعیم ، عزیز بھٹی پولیس نے جعلسازی کے الزام میں عزیز اور اس کے بیٹے تنزیل کو گرفتارکرلیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…