منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

غیر قانونی سرگرمیاں ،قطری خاندان کیخلاف پاکستان میں مقدمہ درج ،پکڑے جانے کے بعد ان کیساتھ کیا کیا گیا،تمام تفصیلات آگئیں

datetime 22  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تھر (آن لائن)سندھ کے محکمہ وائلڈ لائف نے ضلع تھر میں متحدہ عرب امارات کے شاہی خاندان کے لیے مخصوص جگہ پر غیرقانونی شکار کرنے پر قطری شاہی خاندان کے خلاف کیس درج کرلیا۔ایک رپورٹ کے مطابق محکمہ وائلڈ لائف کے افسر اشفاق میمن نے بتایا کہ قطری گروہ کو ممنوعہ علاقے میں غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث دیکھا گیا اور اس کے بعد انہیں مقامی پولیس کی مدد سے نکال بھی دیا گیا۔اشفاق میمن نے مزید بتایا کہ مذکورہ

پارٹی کے خلاف وائلڈ لائف ایکٹ کے تحت فرسٹ آفینس رپورٹ (ایف او آر) درج کی گئی اور اس معاملے کی انکوائری جاری ہے۔دستاویزات کے مطابق قطری شہزادے شیخ فہد عبداللہ عبدالرحمان الثانی کی سربراہی میں ایک گروپ سندھ کے صحرائی علاقے تھر پہنچا اور وہاں کیمپ لگا کر دو روز تک شکار بھی کیا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ قطریوں کو نا صرف تھر کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سیکیورٹی فراہم کی گئی بلکہ رینجرز کی سیکیورٹی بھی ملی۔ذرائع نے مزید بتایا کہ متحدہ عرب امارات کو جب قطری گروہ کی سرگرمیوں کے بارے میں اطلاعات موصول ہوئیں تو پاکستان سے احتجاج کیا گیا اور پھر دو روز کے شکار کے بعد انہیں علاقے سے نکال بھی دیا گیا۔تاہم اس سے قبل کسی محکمے نے قطری گروہ کی کوئی دستاویزات بھی چیک نہیں کیں۔ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے کے ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ قطریوں کو ابتدا میں سفارتی قواعد کو دیکھتے ہوئے 2 روز کے لیے مشروط اجازت دی گئی لیکن پھر متعلقہ ادارے کا اجازت نامہ نہ ہونے پر انہیں واپس بھیج دیا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…