واشنگٹن (آن لائن) امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن نے کہا ہے کہ امریکا کی پاکستان سے کئی معاملات پر بات چیت جاری ہے جوکہ خوش آئند بات ہے.غیر ملکی خبر رساں ادا رے کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ریکس ٹلرسن کا کہنا تھا کہ امریکا کو پاکستان کے استحکام کی فکر ہے اور
پاکستان پر اپنی توقعات واضح کرنا چاہتے ہیں اور یہ بھی کہ دہشت گرد اب کابل کے بجائے اسلام آباد کو ہدف بنا سکتے ہیں. ریکس ٹلرسن نے کہا ہے کہ دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے پاکستان سے مل کر مثبت انداز میں کام کر رہے ہیں جسے جاری رکھنا بھی چاہتے ہیں اور جس کے لیے پاکستان سے انٹیلی جنس معلومات کے تبادلے کیلئے بھی تیار ہیں.ریکس ٹلرسن نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کو کامیاب ہوتے دیکھنا چاہتے ہیں لیکن موجودہ حالات میں پاکستان سے بات آگے نہیں بڑھ پا رہی ہے تاہم امریکا امن کی مکمل بحالی کے لیے افغانستان میں مقیم رہے گا جہاں طالبان مذاکرات کر کے افغان حکومت میں شامل ہوسکتے ہیں۔