اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر قانون زاہد حامد کا کہنا ہے کہ میں اور میرا خاندان حضرت محمدؐ کے لیے اپنی جانیں قربان کر سکتے ہیں، تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر قانون زاہد حامد نے ایک ویڈیو بیان کے ذریعے اپنا موقف واضح کرتے ہوئے کہا کہ میں اور میرا خاندان حضرت محمدؐ کے لیے اپنی جانیں قربان کر سکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ میرا کسی بھی احمدی یا قادیانی گروپ سے کوئی
تعلق نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ وہ ختم نبوتؐ پر غیر مشروط ایمان رکھتے ہیں، یاد رہے کہ الیکشن ایکٹ 2017ء میں ختم نبوتؐ کے قانون میں ترمیم کے معاملے پر تحریک لبیک یا رسول اللہؐ نے اسلام آباد فیض آباد کے مقام پر دھرنا دے رکھا ہے اور دھرنے کے تمام مظاہرین وفاقی وزیر قانون زاہد حامد کے استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں، تحریک لبیک کا یہ دھرنا آج اکیسویں روز میں داخل ہو گیا ہے۔