راولپنڈی (آئی این پی) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ مشرقی سرحد اور ایل او سی پر دائمی خطرے سے نمٹنے کیلئے تیاریوں سے غافل نہیں رہ سکتے، آرمی چیف کو لائن آف کنٹرول کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، آرمی چیف نے پاک فوج کی پیشہ وارانہ تیاریوں پر اظہار اطمینان کیا۔ جمعہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے راولپنڈی کور کا دورہ کیا۔ کمانڈر10کور لیفٹیننٹ جنرل جنرل ندیم رضا نے
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا استقبال کیا۔آرمی چیف کو لائن آف کنٹرول کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف کو آپریشنل تیاریوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔ بھارت کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں پر موثر جواب پر اظہار اطمینان کیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پیشہ وارانہ تیاریوں پر بھی اظہار اطمینان کیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ مشرقی سرحد اور ایل او سی پر دائمی خطرے سے نمٹنے کیلئے تیاریوں سے غافل نہیں رہ سکتے۔