جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان کیخلاف ایک اور ہولناک سازش ، راتوں رات پمفلٹ تقسیم ،ان میں ایسا کیا لکھا ہے کہ جس نے پورے ملک میں خوف وہراس پھیلا دیا

datetime 15  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وانا( آن لائن ) جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں امن کمیٹی کی آڑ میں طالبان کے ایک گروہ کی واپسی کا انکشاف ہوا ہے، جس نے علاقے میں ثقافتی اور سماجی سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی جبکہ ساتھ ہی خواتین کا اپنے خاندان کے مردوں کے بغیر گھر سے باہر نکلنے کو بھی محدود کردیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وانا ٹاؤن میں نام نہاد امن کمیٹی کی جانب سے پمفلٹ کے ذریعے سخت ہدایات جاری کی گئی ہیں جس میں لوگوں کو خبردار کیا

ہے کہ ان ہدایات کی پاسداری کی جائے، جو بھی ان ہدایات کی خلاف ورزی کرے گا اس کو نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔کمیٹی نے منشیات کے استعمال، موسیقی، شادیوں اور تہواروں کے موقع پر پیش کیے جانے والے روایتی رقص اتنڑ پر بھی پابندی لگادی ہے کمیٹی کی ہدایت کے مطابق تہواروں میں ایسی سرگرمیاں جو غیر اخلاقی ہوں یا اسلامی احکامات کے خلاف ہوں ان کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ پمفلٹ کے مطابق خواتین کی گھر سے باہر نقل و حمل کو بھی محدود کردیا ہے، خواتین کو اپنے خاندان کے مرد، اپنے بھائی اور شوہر کے علاوہ بازاروں، کلینک یا پیروں کے پاس جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔اطلاعات کے مطابق طالبان کے بااثر رہنما ملا محمد نذیر کا جانشین صلاح الدین عرف ایوبی کمیٹی کا سربراہ مقرر ہے۔واضح رہے 2013 میں جنوبی وزیرستان کے علاقے برمل میں ہونے والے امریکی ڈرون حملے میں ملا نذیر اپنے 10 ساتھیوں کے ساتھ ہلاک ہو گیا تھا۔ پمفلٹ میں کہا گیا ہے کہ رات 10 بجے کے بعد رہائشیوں کو گھر سے باہرعوامی مقامات پر رکنے کی اجازت نہیں ہوگی، یہ اقدام علاقے میں خرابی اور شور سے بچاؤ کے لیے اٹھایا گیا۔امن کمیٹی کی جانب سے جاری ہونے والے اس کتابچہ میں دعویٰ کیا گیا کہ بزرگ اور کارکوٹ، گوا کھوا، شہین وارسا، دوگ، ڈب کوٹ، زاری نور اور شرنہ کے علماء4 ان اقدامات کے لیے راضی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…