بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

نیب ریفرنسز احتساب عدالت پہنچتے ہی نوازشریف کیساتھ وہ کام ہوگیاجو آج سے پہلے کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا

datetime 15  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک،آئی این پی)نیب ریفرنسز میں احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر نوازشریف کو احاطہ عدالت میں میڈیا سے گفتگو سے روک دیا گیا، سماءنیوز کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف نیب ریفرنسز میں پیشی کیلئے احتساب پہنچے تو میڈیا کے نمائندوں نے ان کو گھیر لیا،اس موقع پر نوازشریف نے میڈیا سے گفتگو کرنا چاہی تو انہیں روک دیا گیا ،رجسٹرار آفس نے عدالتی احکامات سے سابق وزیراعظم کے وکلاء

کو آگاہ کیاکہ احاطہ عدالت میں میڈیا سے گفتگو کی اجازت نہیں ہے جس پر نوازشریف کمرہ عدالت کے اندر چلے گئے۔اس موقع پر ن لیگ کے کارکن ناراض ناراض نظر آئےیاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر سابق وزیراعظم نواز شریف نے کارکنوں کو مخالفین کو غیر اخلاقی جواب دینے سے روکتے ہوئے کہا تھا عوام انتخابات میں منفی سیاست کرنے والوں کو مسترد کردیں گے۔سابق وزیر اعظم نواز شریف سے جاتی امرا میں انکی رہائش گاہ پر مختلف شہروں سے آنے والے رہنما ؤ ں اور کارکنوں نے ملاقات کی اس موقع پر نوازشریف نے کارکنوں اور پارٹی عہدیداروں کو عام انتخابات کیلئے بھرپورتیاری اور کمر کس لینے کی ہدایت کی ۔پارٹی عہدیداروں سے ملاقات میں سابق وزیراعظم نوازشریف نے رہنما ؤ ں   اور کارکنوں کو مخالفین کوغیر اخلاقی جواب دینے سے روک دیا۔ نواز شریف نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں عوام منفی سیاست کرنیوالوں کو خود مسترد کر دیں گے ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…