اسلام آباد (آئی این پی) سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ (ن) لیگ بلوچستان کے عوام کی ترقی و خوشحالی اور انکے مسائل کے حل کے سلسلے میں متحرک کردار ادا کر رہی ہے ، تعمیر و ترقی کے ایجنڈے میں پارٹی کا مکمل ساتھ دے کر بھرپور کردار ادا کرتا رہوں گا۔منگل کو چوہدری نثار علی خان سے سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان و سابق ڈپٹی سپیکر سینیٹ میر جان محمد جمالی نے ملاقات کی۔ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال اور
خصوصاً بلوچستان کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے عوام کی ترقی و خوشحالی اور انکے مسائل کے حل کے سلسلے میں متحرک کردار ادا کر رہی ہے ، تعمیر و ترقی کے اس ایجنڈے میں پارٹی کا مکمل ساتھ دیتے ہوئے اپنا بھرپور کردار ادا کرتا رہوں گا،ماضی کی کوتاہیوں کا ازالہ کرنے اور بلوچستان کے عوام کو ترقی کے سفرمیں ساتھ رکھنے کے سلسلے میں میں مسلم لیگ (ن) پر عزم ہے۔(اح+آچ)