اسلام آباد(این این آئی)مذہبی جماعت کے دھرنے کے دوران شرکا ء اور پولیس میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں ایس ایچ او سمیت 3 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔اسلام آباد میں مذہبی جماعت کے دھرنے کے دور ان پولیس اور شرکا کے درمیان تصادم ہوا جس میں ایس ایچ او آئی نائن سمیت دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق آئی جی پولیس نے بتایا کہ
دھرنے کے شرکا جان بوجھ کر محاذ آرائی کا ماحول پیدا کررہے ہیں اور چاہتے ہیں کہ پولیس کے ساتھ تصادم ہو۔دوسری جانب دھرنے میں شریک مظاہرین کا کہنا ہے کہ اگر پولیس ہمارے خلاف آپریشن کرے گی تو ہم بھی اپنا دفاع کریں گے۔ مظاہرے میں شریک قائدین نے شرکا کو مزاحمت کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اپنے دفاع میں پولیس کے خلاف کارروائی کی جائے۔