منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان آتو گئے اب واپس کیسے جاؤ گے؟ نوازشریف کیخلاف بڑا قدم اُٹھالیاگیا

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کے لئے دائر درخواست پر وفاقی حکومت کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے سات دسمبر تک جواب طلب کر لیا۔لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس مامون رشید شیخ

نے کیس کی سماعت کی ، درخواست گزار بیرسٹر سید محمد جاوید اقبال جعفری نے موقف اختیار کیا کہ سپریم کورٹ پانامہ کیس کے فیصلے کی روشنی نواز شریف کو نااہل قرار دیا گیا ہے۔نواز شریف سپریم کورٹ کے احکامات کے برعکس نیب میں پیش نہیں ہو رہے ، نواز شریف کے پاس پاسپورٹ پر کئی ممالک کے ویزے لگے ہیں جس کی وجہ سے خدشہ ہے کہ وہ قانونی کارروائی سے بچنے کے لئے بیرون ملک چلے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پانامہ کیس کے علاوہ عدالتوں میں میاں نواز شریف کے خلاف منی لانڈرنگ ، وفاقی کابینہ کی منظوری کے بغیر ملکہ برطانیہ سے سر کا خطاب لینے کے علاوہ ایمل کانسی کو امریکہ کے حوالے کرنے کے مقدمات زیر التواء ہیں۔انہوں نے استدعا کی کہ عدالت نواز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کے احکامات صادر کرے۔عدالت نے وفاقی حکومت کو سات دسمبر کے لئے دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ۔واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کے دو بیٹے حسن نوا ز اور حسین نواز ملک سے باہر ہیں اور واپسی سے انکاری ہیں جبکہ عدالت میں بھی پیش نہیں ہورہے ۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…