راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے برطانیہ میں منعقدہ مشقوں کیمبرین پٹرول میں سونے کا تمغہ جیتنے والی پاکستان آرمی کی ٹیم کی شاندار کار کردگی کو سراہا ہے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے برطانیہ میں منعقدہ مشقوں کیمبرین پٹرول میں سونے کا تمغہ جیتنے والی پاکستان آرمی کی ٹیم سے ملاقات کی۔
ایکسرسائز کیمبرین پٹرول 13 سے 22اکتوبر کے دوران برطانیہ میں منعقد ہوئی جس میں مجموعی طورپر 131ٹیموں نے حصہ لیا ۔یہ مشق فوجی اہلکاروں کیلئے سخت ترین پٹرولنگ ٹیسٹ سمجھا جاتا ہے ۔پاکستان نے اس مقابلے میں مسلسل تیسری مرتبہ اور مجموعی طورپر چوتھی مرتبہ سونے کا تمغہ جیتا ہے ۔آرمی چیف نے گولڈ میڈل جیتنے والی ٹیم کی شاندار کار کر دگی کو سراہا ۔