لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی اور اینکرڈاکٹر شاہد مسعود نے نجی ٹی وی پروگرام میں بات کرتے ہوئےکہا ہے کہ باقر نجفی رپورٹ سے متعلق حکومت کا کہنا ہے کہ اگر یہ رپورٹ پبلک ہو گئی تو اس کے نتیجے میں قومی سلامتی خطرے میں پڑ جائے گی۔ اب سوال یہ ہے کہ ایک رپورٹ کے پبلک ہونے سے قومی سلامتی کیسے خطرے میں پڑ
سکتی ہے۔ اب پتہ چل رہا ہے کہ اس رپورٹ میں جن لوگوں نے گولیاں چلائی ہیں، اور اس سے پہلے ان کو جن لوگوں نے احکامات دئے تھے، ان احکامات دینے والوں نے مقدس شخصیات کے بارے میں ایسے الفاظ استعمال کیے ہیں جو سر عام آ گئے تو لوگ ان کا حشر کر دیں گے۔جو لوگ ملوث تھے انہیں لوگوں کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ اس رپورٹ میں سے ان الفاظ کو نکال دیا جائے اور پھر رپورٹ پبلک کی جائے ۔ اس بات سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ کس قدر گھٹیا پن ہوا ہے۔ یہ سب کچھ وہ لوگ بتا رہے ہیں جو وعدہ معاف گواہ بننے کو تیار ہیں ، ان میں شامل پولیس افسران کا بھی کہنا ہے کہ اگر ہماری جان کو خطرہ نہ ہو تو ہم عدالت کو ان کیمرہ آ کر بتانے کے لیے تیار ہیں ، خاص طور پر مظاہرین کے لیے جن کو شہید کر دیا گیا ہے ۔