اسلام آباد (آن لائن) گرانٹ بھی لیں گے اور آئندہ الیکشن سے قبل الگ دھڑا بھی معرض وجود میں آئے گا ۔ مسلم لیگ کے ناراض ارکان اسمبلی نے کئی حکمت عملی اپناتے ہوئے آپس میں باہمی رابطے بڑھا رہے ہیں او رآئندہ کی حکمت عملی پر بھی غور
شروع کر دیا ہے۔ انتہائی معتبر ذرائع نے بتایا کہ نوازشریف کی جانب سے اگر 90 ارب روپے کی ارکان اسمبلی کے لئے گرانٹ دی جاتی ہے تو وہ ارکان کا حق ہے وہ لے کر عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کی جائے گی ۔ دوسری جانب ذرائع نے بتایا کہ یہ بات اٹل ہے کہ آئندہ الیکشن سے قبل مسلم لیگ میں مضبوط دھڑا الگ ہو جائے گا ۔ ذرائع نے مزید تفصیلات بتانے سے گریز کرتے ہوئے کہا ہے کہ ناراض دھڑا اب شہباز شریف کی بھی دوہری چال کو سمجھ چکا ہے شاہد اب وقت ہاتھ سے نکل چکا ہے کہ شہباز شریف بھی اسے قابو نہیں کر سکیں گے ۔ ذرائع نے مریم نواز کی پارٹی صدارت کی نفی کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کو پارٹی کسی صورت قبول نہیں کرتی ۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ دسمبر کے آخر تک الگ دھڑا مکمل معرض وجود میں آ کر اعلان کر سکتا ہے اور یہ بھی امید ہے کہ اسمبلیوں سے 50 ارکان اسمبلی مستعفی ہونے کی بھی دھمکی دے دیں ۔