جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

حسن ،حسین نا ہی مریم نواز،نوازشریف نے حیران کن طور پرکسے اپنا سیاسی جانشین لانچ کردیا،سینئر صحافی کا بڑا دعویٰ

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی اسد کھرل نے نجی ٹی وی  پروگرام میں بات کرتے ہوئے  کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف آپس میں ایک دوسرے کے ساتھ ٹھیک ہیں لیکن حمزہ شہباز کے لیے مریم نواز قابل قبول نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لندن میں شہباز شریف اور نواز شریف کی جو گھریلو میٹنگ ہوئی تھی، اس میٹنگ میں نواز شریف، شہباز شریف، حسن نواز، حسین نواز اور بیگم کلثوم بھی موجود تھیں ۔اس میٹنگ میں نواز

شریف نے باقاعدہ طور پر سلمان شہباز کو بطور سیاسی جانشین لانچ کیا ہے۔ ان کا ماننا ہے کہ شہباز شریف کا نام سانحہ ماڈل ٹاﺅن میں ہے اور حدیبیہ کیس میں بھی ان کا نام ہے۔ جبکہ حمزہ شہباز ایم این اے اور ایم پی اے، دونوں سیٹوں سے الیکشن لڑیں گے۔ مریم نواز، کیپٹن صفدر اور نواز شریف پر کیسز ہیں جبکہ اسحاق ڈار بھی ملک سے باہر موجود ہیں۔اسد کھرل نے بتایا کہ اس سے قبل مریم نواز کے داماد راحیل منیر کا نام وزیر اعلیٰ پنجاب کے لیے سامنے آرہا تھا۔ سلمان شہباز کو لانچ کرنے کا مقصد یہ بھی ہے کہ ان کا چوہدری منیر کے خاندان کے ساتھ اچھا تعلق ہے۔ چوہدری منیر کا طیارہ سب سے زیادہ سلمان شہباز نے استعمال کیا ہے۔ اسد کھرل نے مزید بتایا کہ مریم نواز کا انٹرویو کرنے کے لیے ہمارے ایک صحافی دوست نے رابطہ کیا تو ان کے صاحبزادےجنید صفدرنے کہا کہ میں آنے والا وزیر اعظم ہوں ، ماما کو چھوڑیں اور آپ میرا انٹرویو کریں۔پروگرام کے دوران  اسد کھرل نے مزید کیاکہا آپ بھی دیکھئے اور سنئے

 

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…