جمعہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2025 

سپریم کورٹ نے عمران خان کو بڑا فیصلہ سنادیا

datetime 10  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) رجسٹرارسپریم کورٹ نے انتخابی اصلاحات بل سے متعلق عمران خان کی درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق عمران خان کی جانب سے انتخابی اصلاحات بل 2017 سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا جس پر عدالت نے موقف اختیار کیا کہ متعلقہ فورم سے رجوع کیے بغیر براہ راست سپریم کورٹ سے رجوع نہیں کیاجاسکتا۔واضح رہے کہ اس سے پہلے

شیخ رشید اور پیپلزپارٹی نے بھی الیکشن ایکٹ 2017 کیخلاف درخواستیں دائر کی تھیں جن پر رجسٹرار آفس نے اعتراض لگایا تھا جبکہ پیپلزپارٹی اور شیخ رشید نے اعتراضات کیخلاف اپیلیں دائر کر رکھی ہیں۔عمران خان نے اپنی درخواست میں موقف اپنایا تھا کہ بطور رکن اسمبلی نااہل ہونے والا شخص پارٹی عہدہ نہیں سنبھال سکتا اور نوازشریف کو ن لیگ میں عہدہ دلوانے کیلئے الیکشن ایکٹ میں خصوصی ترامیم کی گئیں جو آئین سے متصادم ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…