اتوار‬‮ ، 23 جون‬‮ 2024 

ن لیگ کااہم اجلاس،نوازشریف کا جارحانہ حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ،تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 10  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر اعظم و مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کا غیر رسمی مشاورتی اجلاس جاتی امراء رائے ونڈ میں منعقد ہوا ۔ جس میں حلقہ بندیو ں کے حوالے سے آئینی ترامیم، نیب کیسز ، عوامی رابطہ مہم اور پارٹی امور بارے تفصیلی تبادلہ خیال اور آئندہ کی حکمت عملی پر غور و خوض کیا گیا ۔بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف ، مریم نواز،وفاقی وزیرر یلویز خواجہ سعد رفیق،سینیٹر پرویز رشید، رانا اقبال سمیت دیگر رہنما شریک ہوئے ۔ اجلاس میں عوامی رابطہ مہم بارے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا جبکہ 20نومبرکو

ایبٹ آبادجلسے کیلئے مقامی اراکین اسمبلی اوررہنماؤں سے تیاریوں بارے آگاہی حاصل کی گئی ۔بتایاگیا ہے کہ نواز شریف رواں ماہ ہی پنجا ب کے ضلع شیخوپورہ میں بھی جلسے سے خطاب کریں گے جبکہ (ن) لیگ ملتان کی قیادت کو بھی نواز شریف کے جلسے کیلئے تیاریوں کا گرین سگنل دیدیا گیا ۔ اجلاس کے دوران نواز شریف کا کہنا تھاکہ عوام نے ہمیشہ (ن) لیگ پر اعتماد کیا ہے جو ہمارا فخر ہے ۔ 2013ء اور آج کے پاکستان میں واضح فرق سب کے سامنے ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مخالفین نے حکومت کی راہ میں ہر طرح سے رکاوٹیں ڈالیں لیکن ہم نے ترقی اور خوشحالی کی جانب اپنا سفر جاری رکھا ۔

موضوعات:



کالم



توجہ کا معجزہ


ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…