جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

فاروق ستار کا یوٹرن کل اتحاد آج ختم ، مصطفی کمال پر چڑھ دوڑے، سیاست چھوڑنے کا بھی اعلان 

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے کہا ہے کہ مہاجر پاکستان بنانے والوں کی اولادیں ہیں، پاکستان میں مڈل کلاس کی سیاست صرف ایم کیو ایم نے کی ، 22 اگست تک ایم کیو ایم ضرور الطاف حسین کی تھی ، 22 اگست کے بعد ایم کیو ایم الطاف حسین کی نہیں رہی،مصطفی کمال نے میرے سامنے بیٹھ کر تندوتیز لہجے میں کہہ رہے تھے ایم کیو ایم سے بات نہیں ہو سکتی، آپ پی ایس پی بنائیں یا حقیقی شہداکو کیسے بھلا سکتے ہیں؟

کیسے اس پارٹی سے انضمام کر سکتے ہیں جو مہاجروں کو مانتی ہی نہیں ، ایم کیو ایم پاکستان کی قومی اسمبلی کی چھوتھی بڑی جماعت ہے اور سینٹ میں تیسری بڑی جماعت ہے ، انتخابات میڈیا 2018 ء کے انتخابات سے قبل تمام سیاسی جماعتوں کے راہنماؤں کی جائیداد کا تقابلی جائزہ پیش کرے ، بیرون ملک جن کی جائیدادیں ہیں وہ 2018 سے پہلے پیش کریں، پی ایس پی اگر پاکستان کی سیاست کر رہی ہے تو پشاور سے کراچی تک ایک سیٹ جیت کر دکھائے ، پی ایس پی ایک سیٹ بھی جیت گئی تو ایم کیو ایم کو خود دفن کر دیں گے ۔جمعرات کے روز کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ پاکستان فاروق ستارنے کہا کہ قومی اسمبلی کے مطابق چوتھی بڑی جماعت کا سربراہ ہوں، سینیٹ میں ایم کیو ایم پاکستان تیسری بڑی جماعت ہے ، ایم کیو ایم پاکستان شہری آبادی کی سب سے بڑی جماعت ہے، 8اگست 1986 کے نشتر پارک کے جلسے سے ایم کیو ایم عوامی جماعت بنی،ایم کیو ایم سے 1978 ء سے وابستہ ہوں ، 38 سالہ سیاسی زندگی عوام کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں، ایم کیو ایم نے تمام انتخابات میں نمایاں کامیابی حاصل کی ۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا 2018 ء کے انتخابات سے قبل تمام سیاسی جماعتوں کے راہنماؤں کی جائیداد کا تقابلی جائزہ پیش کرے ، بیرون ملک جن کی جائیدادیں ہیں وہ 2018 سے پہلے پیش کریں، میرا ایک ہی بینک اکاونٹ ہے ،مصطفیٰ کمال نے کل باریک کام کیا ،

مصطفی کمال نے لینڈ کروزر کی بات کی ، میری گاڑی بھی اپنی نہیں ہے،مصطفیٰ کمال کی لینڈکروزر نئی ہے ، گاڑی کی بلٹ پروفنگ کے 40لاکھ روپے خواجہ سہیل منصورنے دیے،مجھے اپنی گاڑی کے سترہ لاکھ روپے اب بھی ادا کرنے ہیں، جن سے گاڑی خریدی ان بیچاروں نے بھی پلٹ کر نہیں کہا کہ بھائی پیسے کب دیں گے، مصطفیٰ کمال کیساتھ دوسرے رہ نما کی گاڑی 3کروڑ سے زیادہ ہے ، مجھے علم ہے کہ مصطفیٰ کمال کی گاڑی کہاں سے خریدی گئی ہے،میں نے سرکاری پوزیشن ہوتے ہوئے اختیارات سے تجاوزنہیں کیا۔

فاروق ستار نے کہا کہ بدھ کے روز مہاجروں کے مینڈیٹ کی تذلیل ہوئی ، ہم مہاجروں کی بقا اور سلامتی کے لیے سیاست کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اس وقت بلٹ پروف گاڑی دی گئی جب2013 کیالیکشن میں طالبان سے خطرہ تھا،مصطفیٰ کمال اپنی گاڑی کا حساب دیں ،17 لاکھ میں مجھے 90 لاکھ کی گاڑی ملی، 5 لاکھ روپے بانی متحدہ کی اجازت سے پارٹی سے لیے،مصطفیٰٰ کمال نے پارٹی کے دیے گھرکی رقم نہیں لوٹائی،مصطفیٰ کمال بتائیں خیابان سحر کا گھر ،آفس کیسے آیا ، مصطفی کمال کے پاس 17گاڑیاں کہاں سے آئیں ؟

میں پانچویں بارایم این اے ہوں، 1968سے ایک گھر کا مالک ہوں میرے و الد نے 25ہزار روپے سے گھر خریداتھا جس میں آج میں رہ رہا ہوں ، اس گھر میں میرے 3 بیٹے بھی مقیم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 1992 کے آپریشن کے بعد بھاگ کر نہیں گیا ملک میں ہی رہا،خود پر ایک بھی مقدمہ این آر او سے ختم نہیں کرایا ،عدالتوں میں سامناکیا،میں جس سیل میں تھا اس میں تین طرف دیواریں ایک طرف دروازہ تھا،خود کوآج احتساب کی لیے پیش کیا،میرے سیاسی سفرمیں یہ اہم دن ہے ۔فاروق ستار نے کہا کہ کراچی ہو یا پاکستان انجینیرز سیاست نہیں چل سکتی ،

ہم پاکستان کے اندر پاکستان کی سیاست کرنے کھڑئے ہوئے ہیں ،ہم پاکستان زندہ باد کے نعرے کے ساتھ کھڑے ہوئے۔ فاروق ستار نے مصطفی کمال پر تنقید کرتے ہوئے شعر پڑا ’’ اوقات نہیں ہے آنکھ سے آنکھ ملانے کی ، دعویٰ کررہا ہے نادان نام مٹانے کی‘‘ انہوں نے کہا کہ اپنی تاریخ مٹادیں گے ؟ اپنے شہدا کی قربانیوں کو کیسے بھلا دیں،30 سال آپ نے بھی انہی لوگوں کے ساتھ سیاست کی ،مصطفیٰ کمال سے مائیک لے کر لینڈکروزر کا جواب کل ہی دے دیتا، بانی کی دشمنی میں اتنے آگے نہ جائیں کہ جمہوریت ،مہاجروں کے مینڈیٹ کی تذلیل ہو،

23اگست کے بعد ایم کیو ایم میری ہے ناتیری ہے،پاکستان بنانیوالوں کی اولادوں کی ہے، ہم مہاجر پاکستان بنانے والوں کی اولادیں ہیں، پاکستان میں مڈل کلاس کی سیاست صرف ایم کیو ایم نے کی ، 22 اگست تک ایم کیو ایم ضرور الطاف حسین کی تھی ، 22 اگست کے بعد ایم کیو ایم الطاف حسین کی نہیں رہی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مصطفی کمال نے میرے سامنے بیٹھ کر تندوتیز لہجے میں کہہ رہے تھے ایم کیو ایم سے بات نہیں ہو سکتی، آپ پی ایس پی بنائیں یا حقیقی شہداکو کیسے بھلا سکتے ہیں، کل میرے ساتھی جو سوشل میڈیا پر تھے وہ زار وقطار رو رہے تھے،

ایم کیو ایم پاکستان برقرار رہے گی کہیں نہیں جارہی، انیس قائم خانی سے صرف ایک بار ملا ،تاثر دیا جا رہا ہے کہ پتا نہیں کتنی ملاقاتیں ہوئی،6 مہینے کی تفصیل میں جانا ہے تو یہ حصہ راز میں رکھاہے ،کہیں پر مصطفی ٰکمال بھائی کے ساتھ اکیلا نہیں ملا ہوں ، انیس قائم خانی سے گلہ ہے کہ ہم کل کیا جذبہ لے کر گئے تھے اور ہمیں کیا صلہ ملا،وہ 6 مہینے کی تفصیل میں جانا چاہتے ہیں تو وہ خط بھی ظاہرکروں گا،آج ایک خط وزیر اعظم اور آرمی چیف کو بھیجا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ارکان اسمبلی پنجابی ہیں ،پختون ہیں بلوچ ہیں،میں بکا نہیں جھکا نہیں،

ڈٹے ہوئے ہیں’’ محاذ پر مجھے ان صفوں میں تلا ش کر۔۔ چھپ چھپ کے کھڑا نہیں‘‘ چیلنج کرتاہوں لاہور یا پشاورسے پی ایس پی ایک سیٹ جیت کر بتادے، وہ کہتے ہیں پاکستان کی سیاست کر رہے ہیں تو لاہوریا پشاور سے سیٹ جیت کر دکھائیں،تم لاہور یا پشاور سے جیت گئے تو ایم کیو ایم کاجھنڈا خود دفن کردیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم لندن، بانی متحدہ سے علیحدہ ہوئے، اپنے شہداکی قربانیوں سے نہیں، ملک کی سیاست کرنے والی پی ایم ایل این کی کراچی میں ایک سیٹ نہیں،پاکستان کی خاطر جانوں کی قربانی دینے والے سے اپنا تعلق کیسے ختم کریں؟ کیسے اس پارٹی سے انضمام کر سکتے ہیں جو مہاجروں کو مانتی ہی نہیں ۔ آخر میں فاروق ستار نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کر دیا وہاں موجود ایم کیو ایم کے رہنماؤں نے انہیں منانے کی کوشش کی مگر وہ اپنے فیصلے پر قائم رہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…