اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی اور تجزیہ کار چوہدری غلام حسین نے نجی ٹی وی 24نیوز میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کی بڑی خبر یہ ہے کہ نواز شریف کے نام سے جو( ن )لیگ بنی ہوئی تھی اس کا بس اب چل چلاﺅ ہے کیونکہ مصدقہ اطلاعات ہیں کہ پارلیمنٹ کے 342 اراکین میں ن لیگ کے 187اراکین تھے جن کی بڑی اکثریت جو اب مسلم لیگ(ن) کے نام سے ہی کام کرے گی اور یہ کام مسلم لیگ میں شریف خاندن
اور نواز شریف کی صدارت اور قیادت کے بغیر ہوگا۔چوہدری غلام حسین کے مطابق جب ان اراکین اسمبلی سے پوچھا جاتا ہے کہ آپ نے نواز شریف کو کیوں چھوڑا تو ان کا کہنا ہے کہ ہم نے نواز شریف کو نہیں چھوڑا ۔ لیکن نواز شریف اب قانون اور آئین کی نظر میں نا اہل ہو گئے ہیں۔ چوہدری غلام حسین کا مزید کہنا تھا کہ شاہد خاقان عباسی کی قیادت میں وفاقی حکومت اور شہباز شریف کی قیادت میں صوبائی حکومت آخری ہفتوں میں جا رہی ہیں اور آپ دیکھیں گے کہ ان کی جگہ اب ایک نئی لیڈر شپ آ رہی ہے۔ان کے کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ آپ نے ختم نبوتﷺ کی شقیں ہٹائی ہیں اسی لیے اب ہم پر حرام ہے کہ ہم آپ کے کسی بھی بل کے لیے ووٹ کریں۔ جنہوں نے ختم نبوتﷺ کی شق میں ردو بدل کی آپ پہلے ان کو نکالیں ۔ اس معاملے پر کسی نےوزیر قانون زاہد حامد سے پوچھا تو انہوں نے بتایا کہ میں کیا کروں مجھے تو قیادت نے لندن سے فون کیا تھا اور کہا تھا کہ یہ کریں سو میں نے کر دیا۔پروگرام کے دوران مزید کیا باتیں ہوئیں آپ بھی ملاحظہ کریں