بدھ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2024 

نواز شریف کی نیب کے تین ریفرنسز یکجا کرنے کی درخواست مسترد

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی ا ین پی) احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی نیب کی طرف سے دائر کردہ تینوں ریفرنسز یکجا کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے لندن فلیٹس‘ فلیگ شپ انویسٹمنٹ اور العزیزیہ سٹیل ریفرنسز میں ان کی موجودگی میں دوبارہ فرد جرم عائد کردی‘ فاضل جج محمد بشیر نے فرد جرم کے نکات پڑھ کر سنائے‘ تو سابق وزیراعظم نواز شریف نے صحت جرم سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ فیئر ٹرائل میرا بنیادی حق ہے

اس سے مجھے محروم رکھا گیا‘ جس پر فاضل جج نے ریمارکس د یئے کہ آرٹیکل 10 اے فیئر ٹرائل پر کہتا ہے کہ کیسز کو جلد نمٹایا جائے جس پر نواز شریف نے کہا کہ اس طرح تو ہر ریفرنس کے ٹرائل کے لئے ڈیڑھ مہینہ ملے گا جب کہ سپریم کورٹ نے 6 ماہ میں ریفرنسز پر فیصلے کا حکم دیا ہے‘ نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے عدالت سے استدعا کی کہ ایمرجنسی کی صورت میں ان کے موکل کی جگہ ان کے نمائندے کو پیش ہونے کی اجازت دی جائے جس پر عدالت نے کہا کہ نواز شریف کی جگہ نمائندے کی پیشی سے متعلق تحریری درخواست دی جائے‘عدالت نے مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمد صفدر کی جانب سے ایون فیلڈ پراپرٹیز ریفرنس میں عائد فرد جرم میں ترمیم سے متعلق گزشتہ روز جمع کرائی جانے والی درخواست سماعت کے لئے جزوی طور پر منظور کرلی‘عدالت نے کیس کی سماعت 15نومبر تک ملتوی کردی۔ بدھ کو احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم نواز شریف‘ ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت ہوئی‘ کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی۔ عدالت نے تینوں نیب ریفرنسز کو یکجا کرنے سے متعلق محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے سابق وزیراعظم کی ریفرنسز کو یکجا کرنے کی درخواست ایک بار پھر مسترد کردی

جس کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف پر نیب کے تین ریفرنسز میں دوبارہ فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی کا آغاز کیا گیا۔ عدالت نے سابق وزیراعظم کو روسٹرم پر بلایا فاضل جج محمد بشیر نے نواز شریف سے سوال کیا کہ کیا آپ کو چارج شیٹ کی کاپیاں مل گئی ہیں جس پر نواز شریف نے سر کے اشارے سے ہاں میں جواب دیا اور چارج شیٹ پر دستخط کیے۔ عدالت کے جج محمد بشیر نے نواز شریف کی موجودگی میں ان پر ایک مرتبہ پھر

تینوں ریفرنسز لندن فلیٹس، العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنسز میں فرد جرم کے نکات پڑھ کر سنائے۔سابق وزیراعظم نے تینوں ریفرنسز میں صحت جرم سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے فیئر ٹرائل کے حق سے محروم کیا گیا اور میرے بنیادی حقوق سے انکار کیا گیا۔ جس پر فاضل جج نے ریمارکس دیئے کہ آرٹیکل 10 اے فیئر ٹرائل پر کہتا ہے کہ کیسز کو جلد نمٹایا جائے جس پر نواز شریف نے کہا کہ اس طرح تو ہر ریفرنس

کے ٹرائل کے لئے ڈیڑھ مہینہ ملے گا جب کہ سپریم کورٹ نے 6 ماہ میں ریفرنسز پر فیصلے کا حکم دیا ہے۔ نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ پانامہ کیس کے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواستوں پرسپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ آ گیا ہے،تفصیلی فیصلے میں کیس کا ٹرائل 6ماہ میں مکمل کرنے کے حوالے سے بھی تحریر ہے، ضرورت پڑنے پر 6ماہ کے وقت کو بڑھایا جا سکتا ہے۔ایمرجنسی کی صورت میں نواز شریف نہ پیش ہوسکیں

تو ان کے نمائندے کو پیش ہونے کی اجازت دی جائے‘ایمرجنسی کی صورت میں نواز شریف کے پیش نہ ہونے پر ظافر خان پیش ہوں گے جس پر فاضل جج نے کہا کہ اس حوالے سے آپ تحریری طور پر درخواست دے دیں۔قبل زیں نواز شریف کی غیر موجودگی میں ان کی جانب سے پیش ہونے والے نمائندے ظافر خان کے ذریعے سابق وزیراعظم پر فرد جرم عائد کی گئی تھی۔ عدالت نے مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمد صفدر کی جانب سے

ایون فیلڈ پراپرٹیز ریفرنس میں عائد فرد جرم میں ترمیم سے متعلق گزشتہ روز جمع کرائی جانے والی درخواست عدالت نے جزوی طور پر منظور کرلی۔ عدالت نے کیلبری فونٹ کی جعلی دستاویز سے متعلق سیکشن 3 اے کو فرد جرم سے نکال دیا جب کہ عدالت نے قرار دیا کہ کیلبری فونٹ کی جعلی دستاویز سے متعلق پیرا گراف فرد جرم کے متن کا حصہ رہے گا۔اس موقع پر پراسیکیوٹر نیب نے مؤقف اختیار کیا کہ کیلبری فونٹ 31 جنوری 2007 سے

قبل کمرشل طور پر دستیاب نہیں تھا۔وکیل درخواست گزار نے دلائل میں کہا کہ اس مرحلے پر کیلبری فونٹ والا الزام فرد جرم کا حصہ نہیں بنایا جاسکتا، کیلبری فونٹ والی دستاویز جعلی ثابت ہونے پر قانونی کارروائی کا اختیار ہے۔فاضل جج نے کہا کہ فی الحال کیلبری فونٹ کو فرد جرم کا حصہ نہیں بنایا جارہا تاہم متن شامل رہے گا اور عدالت میں بحث کے بعد دیکھیں گے کیا کارروائی کرنی ہے۔عدالت نے نواز شریف پر باضابطہ فرد جرم کی

کارروائی مکمل کرنے کے بعد سماعت 15 نومبر تک کے لئے ملتوی کردی۔ واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف احتساب عدالت میں پیشی کے لئے مری سے پنجاب ہاؤس پہنچے تھے جہاں سے وہ پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ احتساب عدالت کے لئے روانہ ہوئے جب کہ اس موقع پر مریم نواز بھی ان کے ہمراہ تھیں۔سابق وزیراعظم کی ْامد کے موقع پر جوڈیشل کمپلیکس کے اطراف سیکیورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کئے گئے تھے ۔ پولیس، ایف سی اور ایلیٹ فورس کے اہلکاروں کے ساتھ خواتین اہلکاروں نے سیکیورٹی کے فرائض انجام دیئے۔

موضوعات:



کالم



اگر کویت مجبور ہے


کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…