منگل‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2025 

قبل از وقت الیکشن، اسحاق ڈار کی واپسی،شاہد خاقان عباسی نے بڑا اعلان کردیا

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2017 |

مانچسٹر(این این آئی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ قبل از وقت الیکشن کی بات صرف قیاس آرائی ہے ٗالیکشن کمیشن کے مطابق نئی حلقہ بندیوں کیلئے آئینی ترمیم لازم ہے جس کے لیے مشاورت کی جائے گی۔وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے برطانیہ سے وطن واپسی سے قبل مانچسٹر ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ

ن لیگ مقررہ وقت پر عام انتخابات چاہتی ہے تاہم قبل از وقت الیکشن کی بات قیاس آرائی کے سوا کچھ نہیں۔انتخابات سے قبل نئی حلقہ بندیوں کے حوالے سے وزیراعظم نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے مطابق نئی حلقہ بندیوں کیلئے آئینی ترمیم لازم ہے جس کے لیے مشاورت کی جائے گی۔ ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ این آر او کی سیاست ہم نہیں کرتے اور نہ ہی اس کا سہارا لیں گے۔وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ مارچ 2018 تک اسلام آباد ایئرپورٹ مکمل طور پر فنکشنل ہوجائے گا جس کا افتتاح میں یا صدر ممنون حسین کریں گے۔وزیر اعظم نے کہا کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا لندن میں علاج جاری ہے وہ فی الحال پاکستان نہیں آسکتے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جہانگیری کی جعلی ڈگری


میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…