اسلام آباد(آن لائن)حکومت نے الیکشن سے قبل ہی عوام مہنگی بجلی کا ایک اور تحفہ دیدیا بجلی کے پیداواری ٹیرف میں8روپے اور99روپے فی یونٹ اضافہ کردیاگیا،اس طرح ملک کے عام صارف کو فی یونٹ ایک روپیہ اور20 فیصد مہنگی بجلی ملے گی،بجلی کے نئے نرخوں میں گزشتہ تین سال کے بقایہ جات بھی شامل کردئیے ہیں،دستاویزات کے مطابق نادرن پاور کمپنی کے6بجلی گھروں کا ٹیرف10روپے20یونٹ مقرر
کردیاگیا ہے،مظفرگڑھ پاور پلانٹ 1کا ٹیرف میں8روپے41پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے،مظفرگڑھ پاور پلانٹ2کا نرخ 8روپے52پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی ہے،مظفرگڑھ3کے پاور ٹیرف میں8روپے 20پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے اور پاور یونٹ4کے ٹیرف میں8روپے24پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے جبکہ پاور پلانٹ8 کے ٹیرف میں8روپے99پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے،بجلی کے موجودہ ٹیرف کا اثر صارفین پر پڑے گا اور انہیں مہنگی بجلی فراہم کی جائے گی،ٹیرف میں اضافے کی بڑی وجہ عالمی منڈی میں فرنس آئل کی قیمتوں میں اضافہ بھی ہے،موجودہ دور حکومت میں بجلی کی قیمتوں میں 60فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ دوسری جانب عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں50فیصد کمی واقع ہوئی ہے،بجلی کا یہ اضافہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں صارفین کے بلوں میں شامل کیا جائے گا،جس سے حکومت اربوں روپے کا ریونیو جنریٹ کرے گی۔