اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کو سبق سکھانے کی تیاریاں ،گھناؤنے منصوبے میں (ن) لیگ کی کون 2اعلیٰ شخصیات ملوث ہیں،سنسنی خیز انکشاف

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)حکمران جماعت کے تنظیمی ڈھانچے پر احتساب عدالت کا گھیراؤ کرنے کا دباؤ بڑھایا جارہا ہے،گزشتہ4 سالہ دور حکومت میں مفلوج بنا کر رکھے گئے،وفاق میں تنظیمی عہدیداران کو وزیرمملکت داخلہ اور آصف کرمانی کی طرف سے احتساب عدالت کے جج محمد بشیر خان کو سبق سکھانے کا کہا جارہا ہے،تنظیمی عہدیداران گزشتہ 4سالوں میں ماسوائے نعرہ بازی کے کوئی مزید ٹاسک نہ دینے کے قیادت کے

عمل اور احتساب عدالت پر چڑھ دوڑنے کے عمل کے نتیجے میں تحفظ دینے کی ضمانت نہ ملنے کے سبب تذبذب کا شکار ہیں۔پاکستان مسلم لیگ(ن) اسلام آباد کے معتبر تنظیمی ذرائع نے آن لائن کو بتایا کہ وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری اور آصف کرمانی کی طرف سے گزشتہ چند دنوں میں احتساب عدالت کے جج محمد بشیر خان کیخلاف دئیے گئے گھناؤنے ٹاسک پر تنظیمی عہدیداران تاحال کوئی فیصلہ نہیں کر پائے ۔اعلیٰ قیادت کی طرف سے گزشتہ 4سالہ دور حکومت میں تنظیمی ڈھانچے کو نہ صرف مفلوج بنا کر رکھا گیا بلکہ ماسوائے جلسوں عدالتی تاریخوں پر حاضری یقینی بنانے اور نعرے مروانے کے کوئی اختیار نہ دیا گیا ہے۔اب ایک دفعہ پھر جماعت کی پیراشوٹ قیادت کی طرف سے تنظیمی عہدیداران کو کڑے امتحان سے گزرنے کی ڈیمانڈ کی جارہی ہے جو کہ موجودہ ملکی سیاسی حالات اور مستقبل قریب میں لیگی قیادت کے ساتھ ساتھ تنظیمی عہدیداروں کو بھی قید وبند کی صعوبتوں کی جانب دھکیلنے کی سازش ہوسکتی ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…