اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی و تجزیہ کار عارف نظامی نے نجی ٹی وی پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہزادہ عبد الولید بن طلال جو کرپشن کیس میں گرفتار ہوئے، ان کی اربوں کھربوں روپے کی سرمایہ کاری ہے ،انہوں نے بتایا کہ عبد الولید بن طلال اکیلے تقریباً 35بلین ڈالر کے مالک ہیں۔ انہوں نے کہا کہدنیا بھر میں احتساب بھی ہو رہا ہے لیکن احتساب کے نام میں سیاست بھی ہو رہی ہے۔
طلال امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے شدید ناقد ہیں، جب انہوں نے مسلمانوں کے خلاف بیان دیا تھا تو سعودی شہزادے نے کہا تھا کہ ٹرمپ کا یہ بیان ریپبلکن پارٹی کے لیے باعث شرم ہے ٹرمپ کو فوری طور ہٹایا جانا چاہئیے۔ جس پر ٹرمپ نے ان سے کہا کہ جب میں آﺅں گا تو بتاﺅں گا کہ میں اہل ہوں یا نہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ سعودی عرب کی ایک تیل کی کمپنی ہے جس کی مالیت ٹریلین ڈالرز ہے، ٹرمپ کا مطالبہ ہے کہ اسے پرائیویٹائز کر دیا جائے تاکہ امریکہ اسے خرید لے۔ جبکہ طلال بن ولیداس کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں۔