ان 3 کرپٹ سیاستدانوں کو کسی صورت نہ چھوڑا جائے ،چیئرمین نیب نے تحقیقات کی منظوری دیدی،نام منظر عام پر

6  ‬‮نومبر‬‮  2017

اسلام آباد (آئی این پی) قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کرپٹ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ سابق وفاقی وزیر ارباب عالمگیر ان کی اہلیہ عاصمہ ارباب اور سابق وزیراعلیٰ بلوچستان اسلم رئیسانی کے خلاف جاری تحقیقات جلد مکمل کی جائیں‘ کرپٹ عناصر کو کسی

صورت معاف نہیں کیا جائے گا‘ کرپشن کیخلاف عدم برداشت کی پالیسی اپنا رکھی ہے۔ پیر کو اپنے ایک بیان میں چیئرمین نیب نے کہا کہ سابق وفاقی وزیر اربارب عالمگیر اور ان کی اہلیہ عاصمہ ارباب کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے‘ گوادر میں زمینوں کی مبینہ طور پر غیر قانونی الاٹمنٹ اور بلوچستان کے سابق وزیراعلیٰ اسلم رئیسانی کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال اور آمدن سے زائد اثاثے بنانے پر جلد تحقیقات مکمل کی جائیں گی اور ان تحقیقات کو قانون اور ٹھوس شواہد کی بنیاد پر پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔ چیئرمین نیب نے کہا کہ میری اولین ترجیح ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ ہے جس کے لئے کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…