لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے نیب کیسز کا سامنا کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلہ میں اپنی لیگل ٹیم سے مشاورت بھی کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق اس سلسلہ میں ضروری دستاویزات کا
حصول بھی ممکن بنایا گیا ہے ۔نیب بیورو لاہور نے مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین اور سابق وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی کو 6نومبر کے لئے نوٹسز جاری کر رکھے ہیں۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے دونوں صاحبزادوں کو بھی نوٹسز کے ذریعےکل کیلئے طلب کیا گیا ہے ۔