ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

انتخابی دنگل ،پیپلز پارٹی بھی میدان میں اتر گئی،بلاول ہاؤس سے دبنگ اعلامیہ جاری

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(اے این این)پیپلز پارٹی نے جنوبی پنجاب سے انتخابی مہم شروع کرنے کا باضابطہ اعلان کردیا ہے،بلاول بھٹو 15 دسمبر کو ملتان میں عوامی جلسے سے انتخابی مہم کا آغاز کریں گے۔ بلاول ہاؤس کے اعلامیہ کے مطابق پیپلزپارٹی نے آئندہ انتخابات 2018ء کیلئے انتخابی مہم شروع کرنے کی باقاعدہ حکمت عملی بنا لی ہے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری 15 دسمبر کو ملتان میں عوامی جلسے سے انتخابی مہم

کا آغاز کریں گے۔بلاول بھٹو کا ملتان میں پہلا انتخابی جلسہ باغ قلعہ قاسم میں ہوگا۔ بلاول بھٹوملتان جلسے سے آیندہ عام انتخابات کی مہم کا آغاز کریں گے۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن نے خبردار کیاہیکہ انتخابی حلقہ بندیوں میں 10نومبرسے ایک دن کی بھی تاخیربھی بروقت انتخابات میں تاخیرپیدا کرسکتی ہے۔ووٹرلسٹوں اورحلقہ بندیوں کا کام بھی رکا ہواہے۔حلقہ بندیوں کیلئے آئینی ترمیم ضروری ہے۔مزید برآں پیپلزپارٹی کے رہنماء نیئر بخاری کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی نہیں چاہتی کہ انتخابات تاخیرکا شکارہوں۔ زرداری صاحب کا ایک ہی ایجنڈا ہے کہ جمہوریت،جمہوری ادارے مضبوط ہوں۔ حکومت آئینی ترمیم کے معاملے کومشترکہ مفادات کونسل میں لے آئے۔ اسی طرح اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا کہنا ہے کہ نئی حلقہ بندیوں پر کچھ جماعتوں کو تحفظات ہیں۔ کوشش ہے کہ حلقہ بندیوں کیلئے جلد آئینی ترمیم کر لی جائے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…