اتوار‬‮ ، 26 جنوری‬‮ 2025 

نوازشریف مائنس ہو چکے ہیں ٗ آئندہ الیکشن میں بھٹو سے زیادہ طاقت میں کامیابی حاصل کریں گے، نئے پاکستان میں دس کروڑ غریبوں کو غربت سے کیسے نکالیں گے؟ عمران خان کا جلسے سے خطاب

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خانیوال/لودھراں/کبیر والا (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نوازشریف مائنس ہو چکے ہیں ٗ پی ٹی آئی آئندہ الیکشن میں بھٹو سے زیادہ طاقت میں کامیابی حاصل کریگی ٗنئے پاکستان میں دس کروڑ غریبوں کو غربت سے نکالنے کی پالیسیاں بنیں گی ٗشاہد خاقان عباسی سے زیادہ کمزور وزیراعظم نہیں دیکھا ٗ پولیس اور سول بیوروکریسی کو ٹھیک کر لیا تو ملک بہت تیزی سے بہتری کی طرف جائیگا ٗ عوام کے مسائل حل ہوں گے۔

ہفتہ کو جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو مخاطب کرکے کہا کہ ’’نواز شریف آج کل اداروں پر حملے کررہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ سازش ہوگئی ٗآپ کے خلاف سازش نہیں ہوئی، یہ اللہ کی پکڑ ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ نواز شریف کہتے ہیں کہ مائنس ون ہورہا ہے ٗمیں کہتا ہوں نواز شریف آپ مائنس ون ہوگئے ہیں ٗ آپ کو سپریم کورٹ نے نااہل قرار دے دیا ہے۔حکومت پر تنقید کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ میں نے شاہد خاقان عباسی سے زیادہ کمزور وزیراعظم نہیں دیکھا، انہوں نے تو شوکت عزیز کا بھی ریکارڈ توڑ دیا۔انہوں نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی اس غلط فہمی میں نہ رہنا کہ آپ 94 ارب روپے اپنے ایم این ایز کو دے کر لوگوں کو خرید لیں گے ٗ اگر 94 ارب روپے لوگوں پر خرچ ہوئے تو کوئی پرواہ نہیں لیکن ڈر یہ ہے کہ یہ پیسا عوام پر لگنے کے بجائے ایم این ایز کی جیبوں میں چلا جائے گا۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ کرپٹ لوگ عوام کا نام لے کرخود ارب پتی بن گئے لیکن اب عوام فیصلہ کرچکی ہے کہ ملک ایسے چلنے نہیں دیں گےٗ مجھے یقین ہے اب سارا پاکستان جاگ چکا ہےٗ سارا پاکستان تبدیلی کیلئے تیار ہے۔عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں حکمرانوں نے اپنی باریاں لیں ٗمیں نے ملک کو نیچے جاتے دیکھا۔عمران خان نے خانیوال کے لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ایک وقت تھا جب باہر سے لوگ پاکستان پڑھنے آتے تھے،

یہاں کے تمام ادارے خطے کے بہترین ادارے تھے۔ایک وقت تھا جب دنیا ہماری ایئرلائن کومانتی تھی ٗپی آئی اے کا نیویارک روٹ بند ہونے پر افسوس ہوا۔چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہاکہ جب سے پانامامقدمے کا فیصلہ ہوا پاکستان بدل چکا ہے۔ نئے پاکستان میں دس کروڑ غریبوں کو غربت سے نکالنے کی پالیسیاں بنیں گی۔عمران خان نے کہاکہ میرا ٹارگٹ ہے کہ 10 سال میں 10 کروڑ لوگوں کو غربت سے اوپر اٹھانا ہے ٗاقتدار ملا تو کرپشن ختم کریں گے،

طرز حکمرانی بہتر بنائیں گے اور سرمایہ کاری ملک میں لائیں گے، بیرون ملک مقیم پاکستانی پاکستان میں سرمایہ کاری کریں گے تو ملک بہت تیزی سے ترقی کریگا۔عمران خان نے کہاکہ چین کی معاشی ترقی کے ماڈل کی پیروی کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ پولیس اور سول بیوروکریسی کو ٹھیک کر لیا تو ملک بہت تیزی سے بہتری کی طرف جائیگا اور عوام کے مسائل حل ہوں گے۔ انہوں نے وعدہ کیا کہ حکومت ملی تو لوگوں کے جان و مال کی حفاظت کریں گے، اقلیتی برادری کو تحفظ دلائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ شکر ہے کہ آج میری قوم جاگ گئی ہے، عوام اب اس طرح ملک کو چلنے نہیں دیں گے ٗ24 سال کی عمر میں دنیا کے سارے ملک دیکھ لئے تھے لیکن پاکستان سے خوبصورت ملک اور کوئی نہیں، اللہ نے ہمیں سب کچھ دیا، ہم پاکستانیوں نے اپنا فرض پورا نہیں کیا، نومبر میں پہلے کبھی دھند نہیں پڑی تھی، یہ دھند نہیں، آلودگی ہے، کسی نے ملک کو صاف کرنے کی فکر نہیں کی، آلودگی سے صرف صحت نہیں فصلوں پر بھی اثر پڑیگا ٗآلودگی بڑھنے سے بچوں کو دمے کی بیماریاں ہوں گی،

ہم نے کے پی میں ایک ارب 18 کروڑ درخت اگائے، پاکستان کی تاریخ میں اب تک 64 کروڑ درخت اگائے گئے تھے، خیبر پختونخوا میں 40 چھانگا مانگا جیسے جنگل اگائے ہیں۔لودھراں میں پارٹی رہنما جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ2018 میں جوتبدیلی آرہی ہے اس سے لوگ بھٹو کی جیت کوبھول جائیں گے۔انھوں نے دعوی ٰکیا کہ پی ٹی آئی آئندہ الیکشن میں بھٹو سے زیادہ طاقت میں کامیابی حاصل کرے گی۔عمران خان اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کو انشاء اللہ وہ پاکستان بنائیں گے

جس کا خواب علامہ اقبال نے دیکھاتھا۔ملکی صورتحال پرانھوں نے کہا کہ مافیا نے سارے اداروں پر قبضہ کیا ہوا ہے۔جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ملک کے آئین میں 21ویں ترمیم کا مطلب دہشت گردوں کے خلاف سپیشل عدالتیں تھالیکن وزیراعظم فوجی عدالتوں میں کیسز نہیں بھیج رہے ۔پاکستان تحریک انصاف کے نائب صدرشاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو ملک کی معیشت کی نہیں اپنے کیسز کی فکر پڑی ہے ٗ(ن )لیگ کے وزرا ء پانامہ کیسز کے اوپر اپنی توانائیا ں خرچ کر رہے ہیں ،

عوام کی ان کو کوئی پرواہ نہیں،حکومت کی ساری توجہ اپنی دولت اور اقتدار کو بچانے پر ہے۔سابق وزیرخارجہ نے کہا کہ حکومت کے پاس میٹروبس منصوبے اورنج ٹرین بنانے کے لئے پیسے ہیں ،عوام کے علاج کیلئے نہیں،انہوں نے ان دو منصوبوں پر اربوں روپے خرچ کر دیئے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومت کوکسانوں سے کو ئی دلچسپی نہیں، فصل کٹنے و الی ہے اورملزنہیں چل رہیں، کسانوں کوپھٹی کی صحیح قیمت نہیں مل رہی،کسانوں کوحقوق کیلئے آوازبلندکرناہوگی۔پی ٹی آئی کے نائب صدر نے کہا کہ عوام پس رہی اورحکمران غفلت کی نیندسورہے ہیں، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مستردکرتے ہیں،بہت جلدمسلم لیگ(ن)کی رخصتی ہوگی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دوسرے درویش کا قصہ


دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…