اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

انتہائی افسوسناک واقعہ، تبلیغی اجتماع کی فضا سوگوار ہوگئی

datetime 3  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولاکوٹ،رائیونڈ ( اے این این، آن لائن ) راولاکوٹ ، تبلیغی اجتما ع میں جانے والی گاڑی کو حادثہ، ایک نوجوان جاں بحق، 2 شدید زخمی۔ پوٹھی مکوالاں کی فضا سوگ میں بدل گئی، راولاکوٹ کے علاقے پوٹھی مکوالا ں سے رائیونڈ جانے والی گاڑی لاہور شہر میں اسوقت حادثے کا شکار ہوگئی۔جب ایک پل سے گزرتے بس کی چھت پر سوار نوجوانوں کے سر پل سے ٹکرا کر بری طرح کچل گئے، پونچھ یونیورسٹی کا نوجوان

ملازم ذوہیب ایاز موقع پر جام شہادت نوش کر گئے ،وقار خالق ،حمزہ شکیل ،مظہر اظہر شدید زخمی ہوگئے، آخری اطلاع کے مطابق حافظ وقار خالق اور حمزہ شکیل تاحال بے ہوشی کے عالم میں ہیں جبکہ مظہر اظہر کی ٹانگیں ٹوٹ گئی ہیں اسکی حالت خطرہ سے باہر ہے، ذوہیب ایاز محکمہ پی ڈبلیوڈی کے ملازم ایاز خا ن کے بڑے بیٹے تھے انکی عمر 22 سال کے قریب بتائی جاتی ہے، گزشتہ شام گئے جب ذوہیب ایاز کا جسد خاکی آبائی گاؤں پہنچا کو علاقے میں کہرام برپا ہوگیا ذوہیب ایازکی نماز جنازہ آج جمعہ کوپوٹھی مکوالاں بوائز ہائی سکول کے گرا ؤنڈ میں اداکی جائے گی ۔ادھر فرزاندان اسلام کا عظیم الشان 66واں سالانہ عالمی تبلیغی اجتماع رائیونڈ میں گزشتہ روزبعد نماز عصر امیر جماعت مولانا حاجی عبد الواہاب کے بیان سے شروع ہوگیا ۔تبلیغی اجتماع میں پاکستان سمیت دنیابھر سے مسلمان تزکیہ نفس کے لیے رائیونڈ پنڈال میں جمع ہورہے ہیں،حاجی عبدالوہاب نے اپنے افتتاحی بیان میں کہا کہ دعوت تبلیغ امر بالمعروف و نہی عن المنکر اسلام میں ریڈ کی ہڈی کی حیثیت رکھتاہے، اس پر اسلام کی کامیابی کا انحصار ہے آج کے دور میں اس کی اشد ضرورت ہے، دعوت تبلیغ کے فلسفہ بھی یہی ہے،اللہ کے احکامات کو دوسروں تک پہنچائیں، یہ کام اللہ رب العزت نے نبیوں کے ذمہ لگایا

جنہوں نے اس کام کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے اپنی ذمہ داری پوری کی ،سوا لاکھ انبیاء کو دنیا میں معبوث فرماکر انسانیت کی بھلائی کا معاملہ کیا، ہر کلمہ گو کے دل میں تڑپ پیداکرکے کلمہ حق کی دعوت کو ہربنی نوع انسان تک پہنچانا اب ہمارے ذمہ ہے، نبی آخرالزمان ﷺ کے بعد رب کے کسی نبی نے نہیں آنا، اس اہم کام کی ذمہ داری پوری کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے، جہنم سے نجات اورجنت کی کنجی حاصل کرنے کا واحد ر استہ تبلیغ ہے،

دعوت تبلیغ کے کام کے لیئے دنیا کے ہر کونے کونے میں پھیل کر دعوت و تبلیغ کی محنت کرنا ہوگی اور رات کے اندھیرے میں اٹھ کر اس محنت کی کامیابی کے لیے اللہ سے رو رو کر دعائیں کرنا ہوں گی، امت کی بھلائی کے لیے اپنا مال وجان اور وقت لگانا صدقہ جاریہ اور اس میں ہم سب کی بھلائی اور نجات ہے، اس نیک کام کو کرنے والے آخر ت میں بہت اجر پائیں گے اور جنت میں ان کا مقام ہوگا، اس نیک کام میں بہت سی رکاوٹیں

اور شیطان راستہ روکنے کی ہر ممکن کوشش کرنا ہے لیکن اللہ کی رضاء کے لیے آگے بڑھتے رہو اور صبر وتحمل اور استقامت سے اس کارخیر کا حصہ بنے رہیں،تبلیغی مرکز رائیونڈ کے استاد مولانا جمیل الرحمن نے کہا کہ اسلامی شعائر کے مطابق زندگی گزارنے میں ہی دنیا اور آخرت کی کامیابیاں ہیں ،تبلیغی مشن انسانیت کی بھلائی کیلئے ہے،دین اسلام منزل من اللہ ہے جسے اللہ تعالیٰ نے بنی نوع انسان تک پہنچانے کیلئے انبیائے کرام

نے ذمہ داری نبھائی ، نبی مکرم حضرت محمد رسول اللہ ﷺ چونکہ آخری نبی مبعوث کئے گئے ،اب ہر انسان تک اللہ کی واحدانیت اور سنت رسول اللہ ﷺ کا پیغام پہنچانا امت محمدیہؐ کے فرائض میں شامل ہے ، اجتماع کی دوسری نشست سے خطاب کرتے ہوئے مولانا محمد احمد لاڈ نے کہا کہ قرآن پاک ایک مکمل ضابطہ حیات ہے جس طرح ہر مشینری کے ساتھ ایک کیٹلاک ملتی ہے کہ اس مشین کو کس طرح چلانا ہے

اسی طرح اللہ تعالیٰ نے انسانی مشینری کو چلانے کیلئے قرآن کی صورت میں ایک کتاب دی ہے تاکہ انسان اپنے آپ کو اس کے مطابق چلائے جبکہ نبی اکرم ﷺ کی زندگی مبارکہ قرآنی اصﷺاصولوں کے مطابق بہترین نمونہ ہے ،تمام انسانیت کی کامیابی اللہ تعالیٰ کے احکامات اور حضرت محمد رسول اللہ ﷺکے طریقوں پر چلنے میں ہے اسی محنت کو لے کر تبلیغی جماعت کے لاکھوں افراد جماعتوں کی شکل میں دنیا

بھر میں دعوت و تبلیغ کا عظیم کام کررہے ہیں تاکہ دنیا میں اسلام کا بول بالا ہوسکے ،انہوں نے فرمایا کہ مسلم اُمہ بھی ذ ہنی طور پر انتشار کا شکار ہے اور انہیں سمجھ نہیں آرہی کہ وہ دنیا میں کیسے زندگی گزاریں ،یہ سب دین الٰہی سے دوری کا نتیجہ ہے ،مسلمان کہلوانے والے یہودوہنود کے نقش قدم پر چل کر ترقی کے مراحل طے کرنے کی کوشش کررہے ہیں جنہیں اپنے اصل پر لانے کی ضرورت ہے ، دیندار لوگوں کی

ذمہ داری ہے کہ وہ خود اپنے اعمال قرآن و سنت کے سنہری اصولوں کے مطابق ڈھال کر بھٹکی ہوئی امت کو سیدھے راستے پر لگائیں ،شریعت محمدیہ ؐ کے مطابق بھٹکے ہوؤں کو راہ ہدائیت پر لانے کی جستجو کرنا بھی ان کی بھلائی ہے اور دین اسلام بھلائی کا دین ہے جس میں صرف مسلمانوں کا ہی نہیں بلکہ پوری انسانیت کی بھلائی اور خیر خواہی کا درس موجود ہے تبلیغی جماعت کے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کا

خصوصی بیان نماز جمعہ کی بجائے ہفتہ کے دن نماز ظہر کے بعد ہوگا۔قبل ازیں جمعہ کے بعد پروگرام تھا جوکہ تبدیل کیا گیا ہے ،نمازجمعہ کے بعد مولانا محمد اسماعیل کا بیان فائنل ہوا ہے ،یہ بات مولانا طارق جمیل کے خادم خاص شبیر عثمانی نے رائے ونڈ میڈیا کو بتائی ہے ،انہوں نے کہا کہ چونکہ مولانا کا بیان سننے کیلئے ہزاروں افراد دور دور سے آتے ہیں ،اس لئے ان کو زحمت نہ ہو اس لئے یہ بات مشتہر کی جارہی ہے ۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…