نیو یارک/ بیجنگ(اے این ا ین) چین نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں کالعدم جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہرکو دہشت گرد قراردینے کی درخواست مسترد کردی۔ بھارتی اخبار’’ انڈیا ٹو ڈے‘‘ کے مطابق بیجنگ میں چینی حکام نے بتایا کہ مسعود اظہر کا نام دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرنے سے متعلق درخواست اتفاق رائے کے فقدان کے باعث مسترد کی گئی ہے۔ بھارتی
اخبار کی رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے درخواست کو چین کی طرف سے تکنیکی التواء میں ڈالا گیا تھا جس کی مدت2نومبر کو ختم ہوئی۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ہوا چن ژنگ کے مطابق ہم نے اس درخواست کو تکنیکی التوا میں رکھا تھا تاکہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ کمیٹی اس پر مزید غور کرسکے اور تمام رکن ممالک کے درمیان اتفاق رائے ہوتاہم ابھی تک اتفاق رائے قائم نہیں ہوسکا۔