بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

عائشہ گلالئی کی عمران خان سے متعلق ایسی باتیں جس نے تحریک انصاف والوں کو آگ بگولا کردیا،کارکن شدید مشتعل

datetime 3  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(اے این این ) تحریک انصاف کی منحرف رہنما عائشہ گلالئی نے پی ٹی آئی کو مافیا قرار دے دیتے ہوئے عمران خان پر الزام عائد کیا کہ وہ گرے ہوئے اوربدکارشخص ہیں۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے عائشہ گلالئی نے کہا کہ عمران خان ملک میں سیکورٹی رسک اور الطاف حسین پارٹ 2 بن گئے ہیں،

عمران خان کو ملک بدر کرکے لندن میں ان کے سسرالیوں کے پاس بھیجا جائے۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ میرے خلاف الزام لگانے والے ٹھیکیدار کے قتل کے تانے بانے بھی عمران خان سے ملتے ہیں، عمران خان گرا ہوا اور بدکار شخص ہے۔ انہوں نے کہا کہ دھرنے والوں کی حکومت عوام کو کچھ نہیں دے سکی، چار سال سے الزامات دھرنے،ہڑتالیں اور گالیاں چلتی رہیں لیکن ہمیں کام نہیں کرنے دیا گیا،دھرنوں کی وجہ سے میں بذات خود کسی چیز پر توجہ نہیں دے سکی جنہوں نے دھرنے دیے ان کی خیبرپختونخوا میں گورننس دیکھیں جو بالکل ناکام ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی قائد اخلاقی جوازاور وژن کھو چکے ہیں،پی ٹی آئی میری پارٹی ہے میں پارٹی ورکرز کو اکٹھا کروں گی اور پارٹی فنڈ بنا کر 2018 میں نوجوانوں کے ساتھ الیکشن میں اپنے امیدوار کھڑے کروں گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…