اتوار‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2024 

سابق وزیراعظم نواز شریف کو ہائی کورٹ نے خوشخبری سنادی، احتساب عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی درخواست منظور کرتے ہوئے احتساب عدالت کا جوائنٹ ٹرائل چلانے کی درخواست مسترد کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ جمعرات کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں مشترکہ ٹرائل

سے متعلق درخواست پر دوبارہ سماعت کا حکم دیا۔اس سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ نے نوازشریف کی تین نیب ریفرنسز کو یکجا کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل 2 رکنی ڈویڑنل بینچ نے کیس کی سماعت کی۔دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر تین ریفرنسز دائر کیے گئے جس پر نوازشریف کے وکیل اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ایک ہی الزام میں 3 الگ ریفرنسز دائر کیے گئے ہیں، تینوں ریفرنسز میں آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے جب کہ سپریم کورٹ نے یہ نہیں کہا 3 ریفرنس مشین میں جائیں گے اور سزائیں باہر آئیں گی۔پراسیکیوٹر نیب کے مطابق تینوں ریفرنسز الگ ہیں اور ان کا آپس میں کوئی تعلق نہیں۔واضح رہے کہ نیب نے پاناما کیس کے فیصلے کی روشنی میں شریف خاندان کیخلاف تین ریفرنس دائر کیے ہیں جن میں ایون فیلڈ اپارٹمنٹس، العزیزیہ اسٹیل مل اور فلیگ شپ انویسٹمنٹ کا ریفرنس شامل ہے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ


وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…