بدھ‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2025 

نااہل وزیر اعظم نوازشریف اسلام آباد پہنچ گئے، شاہانہ قافلے میں کتنی گاڑیاں تھیں،سب دنگ رہ گئے

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن،مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن)کے صدر میاں نواز شریف لندن سے واپس اسلام آباد پہنچ گئے ،کل جمعہ کو احتساب عدالت میں پیش ہوں گے ،نوازشریف کو بے نظیر ایئرپورٹ پر پہنچنے کے بعد قافلے کی صورت میں وفاقی دارالحکومت میں اپنی رہائش گاہ پنجاب ہاؤس پہنچ گئے۔تفصیلات کے مطابق قومی ایئر لائن کی فلائٹ نمبر پی کے 786 نواز شریف کو لیکر اسلام آباد کے بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچی

جہاں ان کے استقبال کے لیے لیگی رہنماؤں سمیت پارٹی کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔لیگی قیادت نے نواز شریف کا ایئرپورٹ پر استقبال کیا جبکہ سابق وزیر اعظم نے ان کا استقبال کے لیے آنے والے رہنماؤں سے مصافحہ بھی کیا۔ نواز شریف کو پہلے راول لانج لایا گیا، جہاں پہلے سے موجود تفتیشی آفیسر محبوب عالم کی سربراہی میں نیب کی ٹیم نے سابق وزیراعظم سے احتساب عدالت کے سمن کی تعمیل کروائی۔ذرائع کے مطابق تعمیلی سمن پر دستخط کے بعد نواز شریف نے ان کے استقبال کے لیے موجود مسلم لیگ (ن)کے رہنماؤں سے مختصر مشاورت کی اور پھر پنجاب ہاؤس پہنچ گئے۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ذرائع کے مطابق نواز شریف قافلے کی صورت میں پنجاب ہاؤس روانہ ہوئے جبکہ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق، پارٹی رہنما آصف کرمانی اور پارٹی کے سیکریٹری اطلاعات پرویز رشید سمیت دیگر رہنما بھی ان کے ہمراہ تھے ۔سابق وزیراعظم نوازشریف کے زیرصدارت پنجاب ہاؤس مسلم لیگ کا مشاورتی اجلاس ختم ہو گیاجس میں راجہ ظفرالحق،مشاہد اللہ،چودھری تنویر،پرویزرشید،سعدرفیق،زاہدحامد،انوشہ رحمان ، طارق فضل چودھری،طلال چودھری،امیرمقام شریک ہوئے،

اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال اورآئندہ کی حکمت عملی پرمشاورت کی گئی اس کے علاوہ نوازشریف کیخلاف نیب ریفرنسزاوراحتساب عدالت میں پیشی پربات چیت ہوئی،پارٹی رہنماوں نے بیگم کلثوم نواز کی صحت سے متعلق دریافت کیا،اس موقع پر نوازشریف کاپارٹی رہنماؤں سے کہنا تھا کہ بیگم کلثوم نوازکوآپ کی دعاوں کی ضرورت ہے،انہوں نے کہاکہ ہم نے کوئی تصادم کی راہ اختیار نہیں کی ،ہمارے ساتھ تصادم کیاگیا،

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کوئی بے اصولی کی نہ آئندہ ایسا کچھ کریں گے ،ہم اقتدار نہیں اقدار کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں،نوازشریف کا کہناتھا کہ میں مقدمات کا سامنے کرنے کیلئے ہی آیا ہوں،مقدمات سے گھبرانے والا نہیں۔خیال رہے کہ پاناما پیپرز کیس میں سپریم کورٹ کے حتمی فیصلے کی روشنی میں نیب کی جانب سے دائر ریفرنسز کے سلسلے میں اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیش ہونے کے لیے نواز شریف

لندن سے اسلام آباد پہنچے۔یاد رہے کہ نواز شریف گزشتہ ماہ 5 اکتوبر کو لندن روانہ ہوگئے تھے جہاں انہوں نے اپنی اہلیہ کلثوم نواز کی تیمار داری کی جو کہ کینسر کے عارضے میں مبتلا ہیں اور لندن کے ایک ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔ کل جمعے کو اسلام آباد کی احتساب عدالت میں نواز شریف کیساتھ ساتھ مریم نواز اور کیپٹن (ر)صفدرکے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت ہوگی، عدالت نے گزشتہ دو سماعتوں میں عدم پیشی پر نواز شریف کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے۔نجی ٹی وی اے آر وائی کے مطابق سابق نااہل وزیر اعظم نوازشریف کو 56گاڑیوں کے شاہانہ قافلے میں ائیرپورٹ سے پنجاب ہاؤس لے جایا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…