منگل‬‮ ، 21 اکتوبر‬‮ 2025 

سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف پاکستان کے لیے روانہ

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی پاکستان نہ آنے کی تمام افواہیں دم توڑ گئیں، سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف پاکستان روانگی کے لیے گھر سے ائیرپورٹ کے لیے روانہ ہو چکے ہیں، سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف پی آئی اے کی پرواز PK-786

کے ذریعے پاکستان پہنچیں گے۔ پاکستان آنے کے بعد وہ احتساب عدالت میں پیش ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق احتساب عدالت میں پیشی کے بعد نواز شریف پاکستان میں قیام کے دوران اسلام آباد میں پارٹی قائدین، ارکان اسمبلی اور قانونی ماہرین سے ملاقاتیں کریں گے جس میں سیاسی صورتحال اور نیب کیسز پر مشاورت کی جائے گی اور آئندہ کی حکمت عملی مرتب کی جائے گی، اسلام آباد کے بعد جاتی امرا لاہورمیں بھی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ذرائع کے مطابق نواز شریف کا این اے 120کا دورہ بھی متوقع ہے جہاں وہ ضمنی الیکشن میں کامیابی پر حلقے کے عوام کا شکریہ ادا کریں گے، پاکستان آنے سے قبل نواز شریف نے کہا مائنس یا پلس ون کا فیصلہ فرد واحد یاغیبی قوت نہیں عوام کرتے ہیں، آئند انتخابات میں پتہ چل جائے گا کہ عوام کس کو پلس اور کس کو مائنس کرتے ہیں، کارکن افواہوں پرکان نہ دھریں اور آئندہ انتخابات کی تیاری کریں، 3 نومبر کو احتساب عدالت میں پیش ہوں گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…