جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

نوازشریف کی کل وطن واپسی، پرسوں احتساب عدالت میں پیش ہونگے

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن، اسلا م آ با د(آن لائن) سابق وزیر اعظم نواز شریف لند ن میں اپنی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی دوسری کیمو تھراپی کے بعدکل جمعرات کو قومی ایئر لائن کی پرواز 786 سے اسلا م آباد پہنچیں گے اور پرسوں کو احتساب عدالت میں پیش ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق احتساب عدالت میں پیشی کے بعد نواز شریف پاکستان میں قیام کے دوران اسلام آبادمیں پارٹی قائدین، ارکان اسمبلی اور قانونی ماہرین

سے ملاقاتیں کریں گے جس میں سیاسی صورتحال اور نیب کیسز پر مشاورت کی جائے گی اور آئندہ کی حکمت عملی مرتب کی جائے گی، اسلام آباد کے بعد جاتی امرا لاہورمیں بھی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ذرائع کے مطابق نواز شریف کا این اے 120کا دورہ بھی متوقع ہے جہاں وہ ضمنی الیکشن میں کامیابی پر حلقے کے عوام کا شکریہ ادا کریں گے، پاکستان آنے سے قبل نواز شریف نے کہا مائنس یا پلس ون کا فیصلہ فرد واحد یاغیبی قوت نہیں عوام کرتے ہیں، آئند انتخابات میں پتہ چل جائے گا کہ عوام کس کو پلس اور کس کو مائنس کرتے ہیں، کارکن افواہوں پرکان نہ دھریں اور آئندہ انتخابات کی تیاری کریں، 3 نومبر کو احتساب عدالت میں پیش ہوں گا۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف سے وزیراعلیٰ پنجاب نے طویل ملاقات کی، شہباز شریف اپنے صاحبزادے سلمان شہباز اور صاحبزادی کے ہمراہ پارک لین فلیٹ پہنچے، اس موقع پر حسن نواز، حسین نواز بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران سیاسی صورتحال اور نیب کیسز پر مشاورت کی گئی اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ شریف فیملی متحد ہے اور سازشوں کا مقابلہ کر کے انہیں نا کام بنائیں گے۔ مریم نواز، حمزہ شہباز اور سلمان شہباز ملکر کام کریں گے۔ نوازشریف نے تینوں کو رابطے بہتر بنانے اور شہباز شریف کو ترقیاتی منصوبے جلد مکمل کرنے کی ہدیت کی۔ وزیر اعلٰی پنجاب نے بیگم کلثوم نواز کی عیادت بھی کی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…