اسلام آباد(آن لائن)خیبر پختونخوا کے ٹیچرز نے کئی روز تک مطالبات کے حق میں عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر دھرنا دیے رکھا ۔ مظاہرین میں شامل خواتین ٹیچرز کے ایک وفد نے عمران خان سے ملاقات بھی کی جس کی ایک خاتون نےخفیہ طور پر ویڈیو بنالی جو اب سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے ۔خفیہ طریقے سے بنائی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عمران خان کس طرح ٹیچرز کے مسائل سن رہے ہیں اور موقع پر
ہی احکامات جاری کر رہے ہیں۔ ایک خاتون ٹیچر نے عمران خان کو شکایت کی کہ سکول میں گرنے کی وجہ سے ان کی ٹانگ ٹوٹ گئی۔ خاتون نے چیئرمین پی ٹی آئی کو اپنا ایکسرے دکھانے کی کوشش کی تو انہوں نے ایکسرے دیکھنے سے انکار کردیا اور کہا کہ ہر شخص زندگی میں محنت کرتا ہے، مظلومیت سے مجھے سخت نفرت ہے، آپ خاتون ہیں تو آپ کو اپنے گھر کے پاس نوکری ملنی چاہیے عمران خان نے مسئلہ حل کرنے کی ہدایت کی