پاکستان بھر میں عمرہ آپریشن بند کرنے کا اعلان

1  ‬‮نومبر‬‮  2017

اسلام آباد/لاہور/کراچی (اے این این ) عمرہ زائرین کیلئے بائیو میٹرک کی نئی شرط کیخلاف ملک بھر میں زائرین اور ٹورآپریٹرز کا احتجاج کاسلسلہ جاری ، حج اور عمرے کی آرگنائزر کمپنیوں نے عمرہ آپریشن غیر معینہ مدت کیلئے بند کر دیا ، صفر اور ربیع الاول میں لاکھوں پاکستانی زائرین کے عمرے کی سعادت سے محروم رہنے اور ٹورآپریٹرز کو کروڑوں روپے کے نقصان کو خدشہ ،فنگر پرنٹس کی شرط لاگو ہونے کے دوسرے

روز بھی اسلام آباد میں سعودی سفارتخانے اور لاہور اور کراچی میں قونصل خانوں سے کوئی ویزہ نہ لگ سکا اس دوران سعودی نامزد کمپنی ’’اعتماد‘‘ کے دفاتر میں لوگوں کی لمبی قطاریں ،بد نظمی اور لڑائی جھگڑے عروج پر ،کراچی میں بھگدڑ سے متعدد افراد زخمی ،ملک کے مختلف علاقوں میں عمرہ زائرین اور ٹریول ایجنٹس کے مظاہرے،بائیو میٹرک نامنظور کے نعرے،حکومت پاکستان سے معاملے میں مداخلت کرنے کا مطالبہ ،زائرین کا اعتماد دفاتر میں سکیورٹی نہ ہونے اور سہولیات کی عدم فراہمی پر تحفظات کا اظہار،فنگر پرنٹس کی مقررہ فیس دینے سے بھی انکارکر دیا۔تفصیلات کے مطابق منگل کو دوسرے روز بھی سعودی حکومت کی جانب سے عمرہ زائرین کیلئے بائیو میٹرک تصدیق کی شرط کے خلاف ملک بھرمیں عمرہ زائرین اور ٹریول ایجنٹس سراپا احتجاج رہے ۔کراچی ،لاہور،اسلام آباد ،پشاور،فیصل آباد سمیت ملک بھر میں دوسرے روز بھی عمرہ زائرین اور ٹریول ایجنٹس سراپا احتجاج رہے ۔اسلام آباد میں زائرین اور ٹور آپریٹرز نئے نیشنل پریس کلب کے باہر دھرنا دیا اور ریلی نکالی ۔اس دوران مظاہرین نے پلے کارڈ اور بینر اٹھا رکھے تھے جن پر اعتماد کمپنی اور بائیو میٹرک نظام کیخلاف نعرے درج تھے ۔لاہور میں مال روڈ اور اعتماد کمنی کے

دفتر کے باہر احتجاج کیا گیا اور شدید نعرے بازی کی گئی ۔ کراچی میں لوگوں نے اعتماد کمپنی کے دفتر کے باہر احتجاج کیا ۔اس موقع پر کمپنی کے دفتر میں ہزاروں افراد جمع ہوئے ۔جن میں خواتین اور بزرگ بھی شامل تھے۔اس موقع پر احتجاج کے دوران شدید بد نظمی دیکھی گئی اور بھگدڑ مچ جانے سے متعدد افراد زخمی ہوئے جبکہ ایک بزرگ لوگوں کے پاؤں کے نیچے آ کر کچلا گیا جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

فیصل آباد میں سعودی حکومت کی جانب سے عمرہ حج کے لئے زائرین کی بائیومیٹرک کی تصدیق کے خلاف ٹریول ایجنٹس کے ممبران نے گذشتہ سرکلر روڈ سے پریس کلب تک احتجاجی مارچ کیا ، بائیومیٹرک کی تصدیق کو پاکستان کے ساتھ امتیازی سلوک قرار دیتے ہوئے شدید نعرہ بازی کی اس موقع پرمیاں ادریس ،میاں طاہرندیم چوہدری‘ میاں اعجاز سلیم‘ رانا سرفراز خاں‘ ملک فرید‘ شیخ اصغر‘ احمد بھائی‘ محمد عرفان دیگر

نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمرہ زائرین کے لیٹ ہونے میں ہمارا کوئی کردار نہیں ہے دنیا بھر میں تمام ممالک کے ایئرپورٹس پر بائیومیٹرک کیا جاتا ہے جبکہ پاکستان میں لاہور‘ اسلام آباد اور کراچی میں بائیومیٹرک کروانا عمرہ و حج کرنے والوں مسلمانوں اور ٹریول ایجنٹس کے ساتھ سخت زیادتی ہے‘ ‘ انہوں نے کہا کہ حکومت فوری طور پر عمرہ زائرین کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے اہم اقدامات اٹھانے کی غرض سے

سعودی حکومت سے مذاکرات کرے۔ملک کے مختلف علاقوں میں احتجاج کے دوران عمرہ زائرین نے اعتماد کے دفاتر میں سیکورٹی کے انتظامات نہ ہونے پر بھی شدید تحفظات کا اظہارکیا اور کہاکہ ان دفاتر میں کوئی اور سہولت بھی میسر نہیں ہے، زائرین کا کہنا تھا کہ وہ صبح 9 بجے سے قطاروں میں کھڑے ہوئے ہیں اور پورا دن ذلیل و خوار ہوتے رہے ہیں اعتماد کے دفاتر میں پانی تک کی سہولت میسر نہیں ہے، زائرین

نے فی کس625 روپے فیص وصولی پر بھی تحفظات کا اظہارکیا اور کہاکہ ہم سعودی عرب میں کسی نوکری کیلئے نہیں جارہے عبادت کیلئے جارہے ہیں ، سعودی حکومت کے اقدام نے ہمارے مذہبی معاملات میں مداخلت کی ہے، ہمارے جذبات اور وقار کو مجروح کیا ہے۔ اس دوران اسلام آباد، لاہور اور کراچی میں ٹور آپریٹرز کے اجلاس ہوئے جن میں سعودی حکومت کی جانب سے عائد کردہ شرط کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا گیا

اور یہ فیصلہ کیا گیا کہ جب تک بائیو میٹرک کی شرط ختم نہیں ہوجاتی عمرہ آپریشن بند رہے گا۔ ٹورز آپریٹرز نے فنگر پرنٹس کی شرط کوبلاجواز قرار دیتے ہوئے اسے سیکورٹی رسک قرار دیا۔ ٹور آپریٹرز کا موقف تھا کہ پاکستانیوں کا ڈیٹا صرف نادرا حاصل کرسکتا ہے باقی کسی غیر ملکی ادارے یا ملک کو اس کا اختیار نہیں ہے۔ حاجیوں اور عمرہ زائرین کے فنگر پرنٹس جدہ اور مدینہ ایئرپورٹ پر بھی لئے جاتے ہیں،

سعودی حکومت نے پاکستان پر دباؤ ڈالنے کیلئے یہ شرط عائد کی ہے ، دنیا کے باقی کسی ملک نے بھی اس شرط کوقبول نہیں کیا۔ٹور آپریٹرز نے فیصلہ کیا کہ عمرہ آپریشن فوری طورپر روک دیا جائے گا، عمرے کی کوئی پروسیسنگ نہیں ہوگی، کوئی پاسپورٹ ویزے کیلئے سعودی سفارتخانے یا قونصل خانوں کو نہیں بھیجا جائے گا۔ ٹریول ایجنٹس نے اعتماد کمپنی کی طرف سے فنگر پرنٹس کیلئے 625 روپے فی کس فیس کو بھی مسترد کیا۔

ٹریول ایجنٹس کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ موجودہ صورتحال کے باعث عمرہ زائرین شدید بے چینی کاشکار ہیں۔خلیجی ممالک اور بھارت نے بھی اس اقدام کو مسترد کردیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی وزارت حج پاکستان کی وزارت مذہبی امور اور وزارت داخلہ اس معاملے میں مداخلت کرے اور بائیو میٹرک کی شرط ختم کرائی جائے۔ خواتین اوربچوں سمیت لوگوں کو قطاروں میں لگانا اور مذہبی مناسک

سے روکنا انسانی حقوق کی بھی خلاف ورزی ہے۔ عمرہ آپریشن بند ہونے سے ٹور آپریٹرز کے کروڑوں روپے ڈوبنے کا خدشہ ہے۔ ٹور آپریٹرز نے سعودی سفارتخانے کی ہدایت کے مطابق زائرین سے نہ صرف ہزاروں پاسپورٹس جمع کیے تھے بلکہ ایئر ٹکٹس اور سعودی عرب میں ہوٹلوں پر ایڈوانس بکنگ بھی کروا لی تھی۔ لوگوں کے ویزے نہ لگنے کے باعث اب یہ اخراجات ٹریول ایجنٹس کو برداشت کرنا پڑیں گے۔

سعودی بائیو میٹرک شرط کے باعث پوری انڈسٹری مفلوج ہوکر رہ گئی ہے، اگلے 10 سے 20 دنوں میں 2سے اڑھائی لاکھ پاکستانیوں نے عمرے کی سعادت حاصل کرنی تھی جو اب ناممکن ہوگئی ہے ،ربیع الاول کے ویزے بھی رک گئے ہیں۔ دوسری جانب مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماء نے بھی سعودی حکومت کی شرط کو مداخلت فی الدین قراردیتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔ علماء کرام نے مطالبہ کیا کہ

بائیو میٹرک کے عمل کو فوری طورپر روک دیا جائے اس سے پاکستان کے عوام اور سعودی عرب کے درمیان نفرت کی فضا پیدا ہورہی ہے جوکسی طورسعودی مفاد میں نہیں۔ علماء کرام کا کہنا تھا کہ پاکستانیوں کا ڈیٹا کسی دوسرے ملک کو نہیں دیا جاسکتا اور نہ ہی اس کا کسی کو حق حاصل ہے۔ فنگر پرنٹس ملک کی سالمیت کے بھی منافی ہیں، حکومت پاکستان اس معاملے میں مداخلت کرے اور سعودی حکومت کو کہا جائے کہ بائیو میٹرک کا عمل فوری طورپر روک دیا جائے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…