جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

نوازشریف کی ملاقات کیلئے مسلسل کوششیں،آصف علی زرداری نے ڈاکٹر عاصم سے متعلق حیرت انگیز شرط عائد کردی

datetime 31  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی) پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے سربراہ اورسابق صدر آصف علی زرداری نے ایک سینئر وزیر کی طرف سے سابق وزیر اعظم نوازشریف سے ملاقات کرنے کی کوششوں کا ایک مرتبہ پھر مثبت جواب دینے سے انکار کر دیا ہے اور (ن) لیگ سے پیپلز پارٹی کے رابطوں کی بحالی کا اختیار سابق وزیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کو دے دیا ہے ۔

باخبر ذرائع کے مطابق ایک اہم سینئر وفاقی وزیر جن کا ماضی میں سابق صدر آصف علی زرداری سے ہمیشہ قریبی رابطہ رہا ہے نے اب تک 5 مرتبہ پیپلز پارٹی کے متعدد رہنماؤں کے ذریعے آصف زرداری سے رابطہ کرنے کی کوشش کی اور کہیں مرتبہ اس وفاقی وزیر نے آصف زرداری کے ذاتی موبائل فون پر بھی رابطہ کیا جس کا آصف زرداری نے جواب دینے سے گریز کیا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری سابق وزیر اعظم نواز شریف سے دوبارہ ملاقات کرنے پر رضا مند نہیں ہو رہے اور جب پیپلز پارٹی کے دو رہنماؤں نے اس سینئر وزیر کی طرف سے آصف زرداری کو نواز شریف سے ملاقات کرنے کا پیغام دیا تو انہوں نے سابق وزیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کو اپنے پاس بلا لیا اور پیغام لانے والے پیپلز پارٹی کے رہنماء سے کہا کہ اگر ڈاکٹر عاصم اجازت دے دیں تو (ن) لیگ سے بات ہو سکتی ہے ۔ ڈاکٹر عاصم کے ساتھ ن لیگ کی حکومت نے بہت زیادتیاں کی ہیں اور میں اس قریبی دوست کی اجازت کے بغیر نواز شریف یا (ن) لیگ سے کسی قسم کا رابطہ نہیں کرنا چاہتا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی 2015 میں ڈاکٹر عاصم کی گرفتاری اور پیپلز پارٹی کے ساتھ ہونے والے سلوک کے بعد (ن) لیگ پر دوبارہ اعتماد کرنے کے لئے رضا مند نہیں ہو رہی اسی لئے آصف زرداری سینئر وفاقی وزیر کے رابطوں پر کسی قسم کا جواب دینے کے لئے تیار نہیں ہیں ۔ واضح رہے کہ یہ سینئر وفاقی وزیر ہمیشہ آصف زرداری سے رابطوں میں رہے ہیں اور ان کی پیپلز پارٹی کے ایک اہم رہنما سے قریبی رشتہ داری بھی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…