اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)معروف صحافی شاہد مسعود نے نجی ٹی وی چینل نیوز ون کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ مریم نواز سمیت مسلم لیگ ن کے سب رہنماﺅں نے قریباً اسلام قبول کر لیا ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ عمران خان کو گالیاں دینی ہیں لیکن ملک کے اداروں کے بارے میں بات نہیں کرنی ۔ طلال چوہدری کابھی ملک کی سالمیت پر بیان آیا ہے ۔اب مسئلہ یہ ہے کہ نواز شریف دو نومبرکو پاکستان واپس آ نہیں رہے انہیں لایا جا رہا ہے
ایک طرح سے اس کو سمجھا جائے تو یہ لوگ ای سی ایل پر ہیں کیونکہ اگر یہ لوگ ملک واپس نہیں آتے تو ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئے جائیں گے جس کے بعد یہ لوگ اشتہاری اور مفرور قرار دئے جائیں گے۔ سابق صدر آصف زرداری کو ادراک ہو رہا ہے اور وہ خاموشی سے بیٹھے ہوئے ہیں۔ وہ تمام معاملات کو دیکھ رہے ہیں۔واضح رہے کہ احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم نوازشریف کو نیب ریفرنسزمیں طلب کر رکھا ہے۔