جمعرات‬‮ ، 11 ستمبر‬‮ 2025 

امریکہ وزیر خارجہ پاکستان سے واپسی پر آرمی چیف سے علیحدگی میں بھی ملے ،کیا باتیں ہوئیں،بڑا دعویٰ

datetime 31  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (آن لائن)امریکی نشریاتی ادارے وائس آف امریکا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی وزیر خا رجہ 4 گھنٹے کے دورے پر پاکستان آئے تو انہوں نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے علیحدہ میں ملاقات بھی کی۔امریکی میڈیا کے مطابق ریکس ٹلرسن سے بات چیت کا محور علاقائی سطح پر انسداد دہشت گردی کی کوششیں اور افغان حکومت اور طالبان کے درمیان امن بات چیت کو بڑھاوا دینا تھا۔پاکستان نے واضح کیا کہ افغان

جنگ ختم کرنے کا راستہ مفاہمت ہی سے ممکن ہے جبکہ امریکی وزیر خارجہ نے یہ پیغام دیا کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں پاکستان ناکام رہا تو امریکا دوسری راہ اپنا کر یہ کام انجام دیگا۔وائس آف امریکا کے مطابق امریکی وزیر خارجہ نے نہ صرف سویلین اور فوجی قیادت سے مشترکا بلکہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ون آن ون ملاقات بھی کی تھی۔فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کے حوالے سے وائس آف امریکا نے کہا کہ ریکس ٹلرسن سے آرمی چیف کی بات چیت کھلی اور بیباک تھی جس میں آرمی چیف نے اس بات کا اعادہ کیا کہ دباؤ یا محاذ آرائی سے نہیں بلکہ تعاون ہی سے پیشرفت ہوگی۔ فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اپنا کام انجام دیدیا ہے اور اپنے مفادات کو اولین ترجیع دیتے ہوئے خطے میں امن و استحکام کے لیے اقدامات جاری رکھے گا۔دیگر اسٹیک ہولڈرز بھی ایسا طریقہ کار اپنائیں جس سے امن کی جانب پیشرفت اور افغانستان میں مفاہمت ممکن ہو۔امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے اوباما کی طرح ٹرمپ انتظامیہ بھی فوجی طاقت پر انحصار کیے ہوئے ہے، یہ جان کربھی کہ 16 برس میں یہ پالیسی ناکام رہی ہے۔ایک پاکستانی اہلکار کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ نتائج حاصل

کرنے کے لیے امریکا کو اپنی اسٹریٹیجی پر نظرثانی کرنی چاہیے، پاکستان کے نزدیک کابل اور واشنگٹن کو چاہیے کہ وہ طالبان کو مذاکرات کی پیشکش کریں اور بات چیت کے مخالفوں کے خلاف فوجی کارروائی کی جاسکتی ہے۔ یہ بھی واضح کیا گیا کہ طالبان سے بڑھتے ہوئے تعلقات کے سبب اب روس، چین اور ایران کی پوزیشن پاکستان سے بھی بہتر ہوچکی ہے۔ خیال رہے کہ امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن 24 اکتوبر کو مختصر دورے پر پاکستان آئے تھے جہاں انہوں نے سول و عسکری قیادت سے ایک ساتھ ملاقات کی جس کے بعد وہ بھارت روانہ ہوگئے تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…