اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی نیوزون کے پروگرام میں سینئر صحافی شاہد مسعود نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف جب لندن پہنچے تو نوازشریف انہیں سخت ڈانٹا ۔وہ سعودی عرب سے سخت ذہنی تناؤ میں واپس آئے تھے۔پہلے وہ شاہد خاقان کو دیکھ کر خوش نہ ہوئے ۔وزیر خارجہ خواجہ آصف جوسعودی عرب میں موجود تھے انہیں وہیں سے واپس پاکستان بھیج دیا ۔اطلاعات تھیں کہ وہ بھی نوازشریف کیساتھ لندن جائینگے
لیکن ایسا نہیں ہوا۔اسحاق ڈار کسی طرح لندن پہنچنے میں کامیاب ہوگئے لیکن انہیں مسلم لیگ ن کے اعلیٰ سطحی مشاورتی اجلاس میں نہیں بٹھایا گیا۔سلمان شہبازکو بھی نہیں بلایا گیا۔ حسن نوازاور حسین نواز باہر پھرتے رہے ۔شاہد مسعود نے کہا کہ وہ کسی کو بھی مسلم لیگ (ن) کا صدر بنا دینگے لیکن شہبازشریف کو کسی صورت نہیں بننے دینگے۔شاہد مسعود نے دعویٰ کیا کہ مریم نواز نے نوازشریف کو چغلیاں لگائیں ۔میری باتیں سنی نہیں جارہیں ۔